سری نگر…۸۱، نومبر…جے کے این ایس ….جموں و کشمیر پولیس کی کاو¿نٹر انٹیلی جنس ونگ نے منگل کو وادی میں متعدد مقامات پر دہشت گردی کی سازش کے ایک معاملے میں چھاپے مارے جس میں ایک ڈاکٹر شامل تھا۔جے کے این ایس کے مطابق حکام نے کہا کہ تلاشیوں کا تعلق ’وائٹ کالر‘دہشت گردی کے ماڈیول یا دہلی دھماکہ کیس سے نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ پہلے سے ہی زیر تحقیقات ایک دہشت گردی کی سازش کیس ہے اوراس سلسلے میں چھان بین کیلئے منگل کویہ چھاپے سری نگر، اننت ناگ اور کولگام کے اضلاع میں مارے گئے۔حکا م نے کہاکہ تلاشیاں ایک ڈاکٹر کے معاملے کے بارے میں ہیں، لیکن یہ ایک مختلف کیس ہے اور اس کا وائٹ کالر دہشت گردی کے ماڈیول یا دہلی دھماکے کے کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات جاری ہیں اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ (ایجنسیاں)






