سرینگر….19نومبر… سی این آئی….. موسم سرما کے دوران لوگوں کی راحت رسانی کیلئے تمام انتظامات کو مکمل کر لیا گیا ہے کی بات کرتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیر نے کہا کہ برفباری سے نمٹنے کیلئے افراد قوت اور مشینری کو متحرک رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرینگر اور ضلعی سطحی پر کنٹرول روم فعال ہے ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر میں ایک تقریب کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیر انشول گرک نے کہا کہ موسم سرما کے دوران لوگوں کی راحت رسانی کیلئے تمام انتظامات کو مکمل کر لیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے پاس پہلے ہی اس بات کا علم ہے کہ کس طرح سے سرما کے موسم کا مقابلہ کرنا ہے ۔ گرک نے کہا کہ اگر انتظامیہ کی بات کی جائے تو تما م تیاریوں کو حمتی شکل دی جا چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر برفباری کے باعث بجلی یا پانی میں خلل ہو تو اس کیلئے افراد قوت اور مشینری کو متحرک رکھا گیا ہے جبکہ شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ ضلعی سطح پر بھی کٹرول روم فعال ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا کہنا ہے کہ یہ پورا عمل مکمل ہے اور ایل پی جی کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے تاکہ سخت موسم میں لوگوں کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔صوبائی کمشنر نے کہا کہ کشمیر کے لوگ قدرتی طور پر موسم سرما کے لیے اچھی طرح سے تیار ہوتے ہیں اور روایتی جانکاری اور شدید سردی کے حالات سے واقف ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا”پوری وادی میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم پوری طرح سے فعال ہے۔ سری نگر میں انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، ضلعی سطح کے کنٹرول رومز کے ساتھ، کسی بھی صورتحال کا جواب دینے کے لیے افسران چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر مامور رہیں گے“۔ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ بلاتعطل خدمات کو یقینی بنانے اور موسم سے متعلق کسی بھی خلل کا فوری جواب دینے کے لیے پرعزم ہے۔






