سری نگر…..۰۲، نومبر…جے کے این ایس….. جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے ارہامہ علاقے میںSBGMپیرمیڈیکل اینڈنرسنگ کالج کے قریب جمعرات کی دوپہر ایک تیزرفتار ٹپر ٹرک کی زد میں آکر ایک نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ادھر سری نگرمیں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کی زدمیں آکر ایک راہگیرلقمہ اجل بن گیا جبکہ اسی طرح کے ایک اور حادثے میںجموں کے اکھنور میں اسکوٹی اور تھارگاڑی کے درمیان شدیدٹکرہونے کے نتیجے میںمیں اسکوٹی پرسوار2 افراد ہلاک ہوگئے ۔اس دورا ن کولگام ضلع میں 2دنوںمیں رونما ہوئے دوسرے المناک واقعے میں ایک ترکھان ایک اسکولی عمارت کی چھت سے گرنے کے بعد دم توڑ گیا۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق شوپیاں ضلع کے ارہامہ علاقے میںSBGMپیرمیڈیکل اینڈنرسنگ کالج کے قریب جمعرات کی دوپہرسڑک حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ٹپرزیر رجسٹریشن نمبرJK13E-3014نے ایک نوجوان لڑکی کو کچل ڈالا ۔ تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دوشیزہ سڑک کے کنارے چل رہی تھی یا سڑک عبور کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔مقامی باشندوں نے موقع پر پہنچ کرخون میں لت پت لڑکی کو نکالا تاہم وہ پہلے ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکی تھی۔اطلاعات کے مطابق مہلوک دوشیزہ کی شناخت روزی جان دخترمحمدیوسف ساکنہ چتراگام کلاں شوپیان کے طور پر کی گئی ہے۔بعد ازاں لرکی کی لاش کو طبی اور قانونی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ٹپر ٹرک کو قبضے میں لے لیا ہے، جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے تاکہ حادثے کی اصل وجہ معلوم کی جاسکے۔ادھر سری نگر پولیس نے تلبل اڈہ پر ایک جان لیوا ٹکر مارنے والے موٹر سائیکل سوار کی شناخت کےلئے تلاش شروع کر دی ہے، جہاں کنگن کا ایک پیدل چلنے والا تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے زخمی ہو کر چل بسا۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن نگین کو تلبل اڈہ میں ہٹ اینڈ رن کے واقعہ کی اطلاع ملی، جہاں ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے تیز رفتاری اور لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے ایک راہگیر عبدالرشید گوجری ولد عبدالرحمان گوجری ساکنہ کنگن کو ٹکر مار دی ۔ موٹر سائیکل سوار واقعہ کے فوری بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ زخمی راہگیر کو طبی امداد کے لیے سکمزصورہ منتقل کر دیا گیا۔ تاہم بعد میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس ترجمان نے مزیدکہاکہ تفتیش کے دوران آس پاس کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کیا گیا، اور مشتبہ موٹر سائیکل سوار کی تصویر حاصل کی گئی، اس سلسلے میں عوام الناس سے درخواست ہے کہ وہ تصویر میں دکھائے گئے فرد کی شناخت میں مدد کریں۔اس دوران جموں اکھنور بائی پاس پرگڑھا پتن کے موڑ کے قریب ایک اسکوٹی کے تھار گاڑی سے ٹکرانے کے بعد بدھ کی دیر رات2افراد کی موت ہو گئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب اسکوٹی سوار اپنے گاو¿ں واپس جا رہے تھے۔پولیس نے بتایا کہ اسکوٹی، جس کا رجسٹریشن نمبرJH02AH-8446تھا،پر60سالہ اشوک کمار ولدکیسررام اور42سالہ ترسیم لال ولد مرحوم چونی لال ساکنان گڑھا پتن ،ٹھٹھی گھروٹہ سے اپنے گاو¿ں کی طرف جارہے تھے کہ ایک تھار گاڑی زیر نمبرJK11G-3000،جو جموں سے اکھنور کی طرف آرہی تھی، مبینہ طور پر تیز رفتاری سے اسکوٹی سے ٹکرا گئی۔ابتدائی جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ تھار کو تیزی اور لاپرواہی سے چلایا گیا تھا۔ ٹکر سے دونوں سوار شدید زخمی ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے انہیں فوری طبی امداد کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال اکھنور منتقل کیا۔ تاہم، وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔پولیس نے بتایا کہ تھارگاڑی کا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور فرار ڈرائیور کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تفتیش جاری ہے۔دریں اثناءجنوبی ضلع میں دودنوںمیں ایک ہی طرح کے دوسرے واقعے میں ایک ترکھان ایک اسکولی عمارت کی چھت سے گرنے کے بعد دم توڑ گیا۔حکام نے بتایا کہ ایک40 سالہ ترکھان شاہنواز احمد بٹ ولد گل محمد بٹ ساکن کھربڑی ، بلسوکولگام میں ایک اسکول کی عمارت کی چھت سے گرنے کے بعد دم توڑ گیا۔ مبینہ طور پر وہ کام کرتے ہوئے پھسل گیا اور اسے شدید چوٹیں آئیں۔ اسے ضلع اسپتال کولگام منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔اسے پہلے بدھ کو ایسے ہی ایک واقعے میں 55سالہ ترکھان بشیر احمد ٹھوکر ولد گل محمد ٹھوکر نانی بگ میںزیر تعمیر مسجد سے گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ اسے ضلع اسپتال کولگام لے جایا گیا اور بعد میں ایس ایم ایچ ایس اسپتال سری نگر ریفر کیا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔ پولیس نے اس معاملے میں بھی کارروائی شروع کر دی تھی۔






