سرینگر….22نومبر …سی این آئی …..مجھے اتحاد اور قومی یکجہتی کی علامت میں فوج کی بے لوث خدمات اور عظیم قربانیوں پر فخر ہے کی بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ فوج نے پائیدار امن اور جموں و کشمیر کی مجموعی ترقی کے ساتھ ساتھ ہمارے ملک کی ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں تعاون کیا ہے۔ سی این آئی کے مطابق لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے 15ویں بٹالین، آئی ٹی بی پی ادھم پور میں انڈو تبت بارڈر پولیس کے 64ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کی۔ انہوں نے آئی ٹی بی پی کے اہلکاروں سے بات چیت کی اور اس موقع پر انہیں مبارکباد دی۔مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ بندی سنجے کمار نے اس تقریب کی نظامت کی۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ مجھے اتحاد اور قومی یکجہتی کی علامت ہندوستانی فوج کی بے لوث خدمات اور عظیم قربانیوں پر فخر ہے۔انہوں نے کہا ” مجھے اتحاد اور قومی یکجہتی کی علامت فوج کی بے لوث خدمات اور عظیم قربانیوں پر فخر ہے ۔ منوج سنہا نے مزید کہا ” فوج نے پائیدار امن اور جموں و کشمیر کی مجموعی ترقی کے ساتھ ساتھ ہمارے ملک کی ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں تعاون کیا ہے۔ اس موقعہ پر مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ بندی سنجے کمار نے اس تقریب کی نظامت کی۔جب کہ ان کی ہمراہ لیفٹنٹ جنرل پراتیک شرما، جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف ، شمالی کمان؛ نلین پربھات، ڈی جی پی جموں و کشمیر؛ پروین کمار، ڈائریکٹر جنرل، آئی ٹی بی پی؛ مکیش سنگھ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، آئی ٹی بی پی، اور دیگر سینئر افسران نے یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کی۔






