جموں/24نومبر /انفو/ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے پیر کے روز جموں کشمیر پولیس کے کمانڈو ٹریننگ سینٹر (سی ٹی سی) سنجوان جموں کا دورہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے مختلف خصوصی ماڈیولز اور ٹریننگ کورسز کے دوران منعقد کی جانے والی سرگرمیوں اور تربیتی پروگرام کا جائزہ لیا۔ اُنہیں تربیت یافتہ عملے کی آپریشنل تیاری،خصوصی اِنسدادی دہشت گردی اور ٹیکنیکل ٹریننگ کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کمانڈو ٹریننگ سینٹر (سی ٹی سی) میں زیرتربیت جموں و کشمیر پولیس اہلکاروں سے بھی بات چیت کی۔ایس ایس پی ٹریننگ اینڈ سپیشل آپریشنز نے تربیت کے مختلف پہلوو¿ں اور سینٹر کی مجوزہ اَپ گریڈیشن اوربنیادی ڈھانچے کی توسیع کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن دِی۔لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نلین پربھات، سپیشل ڈائریکٹر جنرل ( کوآرڈی نیشن)پی ایچ کیو جے اینڈ کے ایس جے ایم گیلانی، پرنسپل سیکرٹری محکمہ داخلہ چندرکر بھارتی، اے ڈِی جی پی ہیڈ کوارٹرز اور ڈائریکٹر ایس ایس جی ایم کے سنہا، آئی جی پی جموں بھیم سین توتی، صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار،دیگر سینئر افسران بھی تھے ۔






