سری نگر :۴۲، نومبر/جے کے این ایس /لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو جموں کے سنجوان میں جموں و کشمیر پولیس کے کمانڈو ٹریننگ سینٹر (CTC) کا دورہ کیا۔جے کے این ایس کے مطابق جموں وکشمیرکے لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے تربیتی کورسز کے دوران مختلف خصوصی ماڈیولز اور دیگر سرگرمیوں پر تربیتی پروگرام کا جائزہ لیا۔ انہیں آپریشنل تیاریوں، خصوصی انسداد دہشت گردی اور تربیت یافتہ افراد کو ٹیکٹیکل ٹریننگ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموں کشمیر پولیس کے کمانڈو ٹریننگ سینٹر (CTC) میں زیر تربیت جموں و کشمیر پولیس اہلکاروں سے بھی بات چیت کی۔ایس ایس پی، ٹریننگ اور سپیشل آپریشنز نے ٹریننگ کے مختلف اجزاء اور سنٹر کی مجوزہ اپ گریڈیشن اور انفراسٹرکچر کی توسیع کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی۔لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل نلین پربھات، خصوصی ڈائریکٹر جنرل (کوآرڈینیشن) پولیس ہیڈکوارٹر ایس جے ایم گیلانی ، پرنسپل سکریٹری محکمہ داخلہ چندراکر بھارتی، اے ڈی جی پی ہیڈ کوارٹرا ور ڈائریکٹر ایس ایس جی، آئی جی پی ایم کے سنہا، جموںبھیم سین ٹوٹی؛ ڈویڑنل کمشنر، جموںرمیش کمار اور دیگر سینئر افسران بھی موجودتھے ۔






