Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

بارشوں کا سلسلہ تھم جانے سے سیلاب کا خطرہ ٹل گیا

by Indian Times
01/05/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر30۔۔۔۔۔۔۔اپریل۔۔۔۔۔۔۔۔ سی این آئی۔۔۔۔۔۔ موسمی صورتحال میں بہتری کے ساتھ ہی بارشوں کا سلسلہ تھم جانے کے بعد دریائے جہلم میں پانی کی سطح کم ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ متواتر بارشوں کے بعد موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ہی پیدا شدہ سیلابی خطرے کے امکانات انتہائی کم ہوئے ۔ادھر اری گیشن و فلڈ کنٹرول کے حکام نے کہا ہے کہ سیلابی خطرات کم ہوگئے ہیں کیو نکہ دریائے جہلم میں پانی کی سطح قرار میں ہے، تاہم صورتحال پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے۔اس دوران لوگوں نے راحت کی سانس لی جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے موسم میں نمایاں تبدیلی آنے کا امکان ظاہرکرتے ہوئے آئندہ ایک ہفتے تک موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں موسلادھار بارشوں سے پیدا شدہ سیلابی خطرے کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔ اگر چہ سوموار کی رات دیر گئے بارشوں کا سلسلہ تھم گیا تاہم دریائے جہلم میں کئی مقامات پر پانی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپرہے ۔ اس سلسلے میں محکمہ اری گیشن و فلڈ کنٹرول حکام سے معلوم ہوا ہے کہ بارشوں کاسلسلہ تھم جانے کے باوجود دریائے جہلم سنگم، رام منشی باغ ، عشم تینوں پیمائش کے مقامات پر خطرے کے نشان سے نیچے بہہ رہا تھا ۔ محکمہ اری گیشن و فلڈ کنٹرول کے حکام کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں کافی حد تک سیلابی خطرات ٹل گئے ہیں تاہم مزید بارشوں کے پیش نظر صورتحال پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے ۔جنوبی کشمیر میں دریائے جہلم کی طرح ہی دوسرے ندی نالوں میں سطح اب بھی بلند بنی ہوئی ہے۔ جنوبی کشمیر کے شوپیان اور کولگام ضلعے میں سیلاب نے زیادہ نقصان کیا ہے۔بار ہمولہ، کپوارہ ، بانڈی پورہ اور گاندربل میں بھی ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال بنی ہوئی ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جمعہ کو تازہ موسلادھار بارشیں شروع ہونے کے ساتھ ہی دریائے جہلم سمیت تمام ندی نالوں میں پانی کی سطح کافی بڑھ گئی تھی جس کے نتیجے میں سیلابی خطرات کے امکانات مزید بڑھ گئے تھے تاہم بارشیں تھم جانے کے ساتھ ہی یہ امکانات کم ہوگئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح سے وادی کشمیر میں موسم میں کافی بہتری آئی ہے اور یہ کہ بارشوں کا سلسلہ تھم گیا ۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگر موسمی صورتحال اسی طرح رہتی ہے جو سیلابی خطرات پیدا ہوگئے تھے وہ مزید کم ہونگے ۔۔ انہوںنے کہا کہ اگر چہ موسمی حالات بہتر ہورہے ہیں لیکن انتظامیہ کسی طرح کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتی ہے اور یہ کہ مختلف مقامات پر کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ادھر محکمہ موسمیات کے صوبائی ناظم سونم لوٹس کا کہنا ہے کہ موسمی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور کہا ہے کہ آئندہ ایک ہفتے تک موسم بہتر رہنے کا امکان ہے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

اپوزیشن میں دم ہے تو دفعہ 370واپس لاکر دکھائی / وزیر اعظم مودی

Next Post

پڑوسی ملک’شہزادہ‘ کو وزیراعظم بنانے کیلئے بے چین /وزیر اعظم مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ہمارا یقین ہے سب کا ساتھ، سب کا وکاس / وزیر اعظم مودی

پڑوسی ملک’شہزادہ‘ کو وزیراعظم بنانے کیلئے بے چین /وزیر اعظم مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS