Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

پرنسپل سیکرٹری نے جموں و کشمیر میں اسکل انسٹی ٹیوٹ کی ترقی کیلئے ایس ڈی ڈی اور آئی آئی ایم جموں کے درمیان تعاون پر پیش رفت کا جائیزہ لیا

by Indian Times
01/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر //پرنسپل سیکرٹری اسکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ( ایس ڈی ڈی ) اصغر حسن سامون نے آج یہاں سرینگر میں آئی آئی ایم جموں کے آف کیمپس میں منعقدہ ایک میٹنگ میں جموں و کشمیر میں اسکل ڈیولپمنٹ اداروں کی تبدیلی کیلئے ایس ڈی ڈی اور آئی آئی ایم جموں کے درمیان تعاون پر پیش رفت کا جائیزہ لیا ۔

یہ میٹنگ جموں و کشمیر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ جموں کے درمیان حال ہی میں مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کے پس منظر میں منعقد کی گئی تھی تا کہ جموں و کشمیر میں ہنر مندی کے انقلاب کیلئے رہنما خطوط اور تعلقات کا سفر شروع کیا جا سکے ۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر آئی آئی ایم جموں پروفیسر بی ایس سہائے، ڈائریکٹر ایس ڈی ڈی جے اینڈ کے سدرشن کمار ، آئی آئی ایم جموں آف کیمپس سرینگر کے نمائندے ، جموں و کشمیر کے تمام پولی ٹیکنک کالجوں اور آئی ٹی آئی کے پرنسپل اور سپرنٹنڈنٹس نے ذاتی طور پر اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی ۔

میٹنگ کے دوران بات کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ اس تعاون کے بعد اگلے ہفتے سے آئی آئی ایم جموں کے دونوں کیمپسز میں تمام پرنسپلوں اور پولی ٹیکنک اور آئی ٹی آئیز کے سپرنٹنڈنٹس کیلئے صلاحیت سازی کا پروگرام منعقد کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تربیتی پروگرام ابھرتی ہوئی تجارتوں جیسے کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ، انٹر پرنیور شپ ، لیب ڈیزائیننگ ، میکانیٹرکس ، روبوٹکس ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور دیگر پر توجہ مرکوز کرے گا اور پرنسپلز اور سپرنٹنڈنٹس کو تربیت دے گا کہ ان تجارتوں کو اپنے متعلقہ اداروں میں کیسے چلایا جائے ۔

اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری نے آئی آئی ایم جموں کو ٹریننگ ماڈیول میں پلیسمنٹ کے پہلو کو شامل کرنے کا مشورہ دیا تا کہ ہنر مند اداروں سے پاس آؤٹ ہونے والوں کو روز گار کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسر آ سکیں ۔ ڈائریکٹر آئی آئی ایم جموں نے میٹنگ کے دوران بات کرتے ہوئے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس تربیتی پروگرام کے ذریعے ہم جموں و کشمیر کے ہنر مند اداروں کی قدر میں اضافہ کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے اسکل انسٹی ٹیوٹ یہاں ایم خدمات فراہم کرنے والے ہیں اور اس لئے ان اداروں کے تربیتی معیار کو بلند کرنا ضروری ہے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

بھارت نے مستقبل میں ڈورن حملوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام تر تیاریاں کر لی

Next Post

ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری اور ڈاکٹر پیوش سنگلا نے نُن وَن بیس کیمپ سے یاترا کو جھنڈی دِکھاکر روانہ کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری اور ڈاکٹر پیوش سنگلا نے نُن وَن بیس کیمپ سے یاترا کو جھنڈی دِکھاکر روانہ کیا

ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری اور ڈاکٹر پیوش سنگلا نے نُن وَن بیس کیمپ سے یاترا کو جھنڈی دِکھاکر روانہ کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS