Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری اور ڈاکٹر پیوش سنگلا نے نُن وَن بیس کیمپ سے یاترا کو جھنڈی دِکھاکر روانہ کیا

by Indian Times
01/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

پہلگام//انفو//سیکرٹری قبائلی امور ( نوڈل آفیسر ) ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری اور ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ( ضلع یاترا آفیسر ) ڈاکٹر پیش سنگلا نے آج مشترکہ طور پر نُن وَن بیس کیمپ سے شری اَمرناتھ جی یاتر ا کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے نُن وَن میں صحافتی برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یاتریوں کے لئے آسان تجربہ کو یقینی بنانے کے لئے بہترین اِنتظامات کئے گئے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ یاتریوں کے لئے صفائی ستھرائی کے اِقدامات کئے جارہے ہیں اور انہیں اِس برس سوچھ یاترا کا یقین ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ یاتریوں کو نُن وَن میں رُکنے کے بعد گاڑیوں میں چندن واڑی لے جایا جائے گا جہاں سے یاتری پیدل سفر کا آغاز کریں گے۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ تمام جگہوں پر ٹریک کی ضروری چوڑائی ، انفورسمنٹ کی تعمیر اور حفاظتی ریلنگ کی تنصیب مکمل کی گئی ہے ۔

اُنہوں نے کہا کہ شیش ناگ اور پنج ترنی کے کیمپ مکمل طور پر کام کر رہے ہیں اور مناسب صفائی ستھرائی کے اِنتظامات ہیں، مناسب تعداد میں بیت الخلاء کی سہولیات نصب کی گئی ہیں اور ہر مقام پر بجلی اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔یاتریوں نے میڈیا برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یاتریوں کے لئے ہر قسم کی سہولیات دستیاب ہیں۔اُنہوں نے کہا تھاکہ رات کے آرام سے قیام کے بعد وہ پوتر گپھا کا سفر شروع کرنے کے لئے تیار ہیں۔فلیگ آف میں ایس ایس پی اننت ناگ ، سول اور پولیس اِنتظامیہ کے اعلیٰ اَفسران ، میڈیا برادری کے اَرکان اور نُن وَن بیس کیمپ کے عملے کے اَرکان نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

پرنسپل سیکرٹری نے جموں و کشمیر میں اسکل انسٹی ٹیوٹ کی ترقی کیلئے ایس ڈی ڈی اور آئی آئی ایم جموں کے درمیان تعاون پر پیش رفت کا جائیزہ لیا

Next Post

چیف سیکرٹری نے مقررہ وقت کے اَندر 1,500 امرت سروور وقف کرنے پر زور دیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
چیف سیکرٹری نے مقررہ وقت کے اَندر 1,500 امرت سروور وقف کرنے پر زور دیا

چیف سیکرٹری نے مقررہ وقت کے اَندر 1,500 امرت سروور وقف کرنے پر زور دیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS