Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

لیفٹیننٹ گورنر کا جموںوکشمیر میں ترقیاتی منظرنامے پر اِنڈیا فاﺅنڈیشن کے گول میزمباحثے سے خطاب

by Indian Times
01/08/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیفٹیننٹ گورنر کا جموںوکشمیر میں ترقیاتی منظرنامے پر اِنڈیا فاﺅنڈیشن کے گول میزمباحثے سے خطاب

سری نگر۔۔۔انفو۔۔۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے اِنڈیا فاﺅنڈیشن کے زیراہتمام جموںوکشمیر میں ترقیاتی منظر نامے پر گول میز مباحثے سے خطاب کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ اَپنے خطاب میں اَمن ، خوشحالی اور ترقی کی طرف جموںوکشمیر کے شاندار سفر کا اِشتراک کیا۔اُنہوں نے کہا،” چار برس سے بھی کم عرصے میں جموںوکشمیر یوٹی کی مثبت تبدیلی غیر معمولی رہی ہے ۔ ہم نے تقریباً سات دہائیوں سے رائج امتیازی نظام کو ختم کیا ہے اور ایسی جامع پالیسیاں عملائی ہیں جو ترقی کو فروغ دیتی ہیں اور لاکھوں لوگوں کی معیارِ زندگی میں بہتری آئی ہیں۔ لوگوں کو اَپنی زندگی اَپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کی آزادی ہے ، بجائے اِس کے کہ وہ دوسروں کے حکم پر چلیں۔“ لیفٹیننٹ گورنر نے جموں کشمیر کے شہریوں کو بااِختیار بنانے کے لئے پُر اَمن اور سازگار ماحول قائم کرنے کے لئے حکومت کی طرف سے متعارف کی گئی اِصلاحات پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا ،” آزادی کے بعد پہلی بار جموںوکشمیر کا عام شہری آزادانہ سوچ سکتا ہے اور علیحدگی پسند دہشت گرد نیٹ ورک سے کسی خوف کے بغیر اَپنے جذبات کا اِظہار کرسکتا ہے۔ یہ اُن سب سے بڑی تبدیلیوں میں سے ایک ہے جو عام آدمی وزیراعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں مشاہدہ کررہا ہے۔“لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اِقتصادی ترقی اورمساوی ترقی ایک تیز رفتار سماجی تبدیلی ہے جس کی عکاسی عام شہریوں کی روزمرہ زندگی میں ہوتی ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں سبقت حاصل کرنے کی خواہش بڑھ رہی ہے۔اُنہوں نے کہا ،” اَمن ترقی کے سفر میں پہلا قدم ہے او رہم اَمن خریدنے میں نہیں بلکہ اَمن قائم کرنے میں یقین رکھتے ہیں ۔ پالیسی اور نیت میں کوئی فرق نہیں ہے ۔ 70برسوں سے مسلط کردہ اِمتیازی پالیسیاں ختم ہوگئی ہیں اور شہریوں کو ترقی کے مساوی مواقع مل رہے ہیں۔“گورنر نے کہا کہ جی 20 سربراہی اجلاس کے پُر اَمن اِنعقاد ، 34برس بعد کشمیر میں محرم الحرام کا جلوس نکالا جانا، سنیماگھروں کی بحالی ، جموںوکشمیر یوٹی میں سیاحوں کی آمد نے یہ پیغام دیا ہے کہ جموںوکشمیر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ گول میز مباحثے میں صدر اِنڈیا فاﺅنڈیشن رام مادھو، سی اِی او نیتی آیوگ بی ۔ وِی ۔ آر سبرامنیم ، ڈائریکٹر اِنڈیا فاﺅنڈیشن آلوک بنسل ، لیفٹیننٹ جنرل سیّد عطا حسنین ( ریٹائرڈ) ، نامور شخصیات ، ماہرین ، سینئر اَفسروں اور اِنڈیا فاﺅنڈیشن کے اراکین نے اَپنے خیالات کا اِظہار کیا اور جموںوکشمیر کی مساوی اور جامع ترقی کے لئے یوٹی اِنتظامیہ کی طرف سے اُٹھائے گئے اقدامات کی سراہنا کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ایل جی مُلاقات لیفٹیننٹ گورنر نے شہریوں سے بات چیت کی اور ان کی شکایات کا اَزالہ کیا

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر میں چرواہن پر دو روزہ ورکشاپ کا اِفتتاح کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر میں چرواہن پر دو روزہ ورکشاپ کا اِفتتاح کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر میں چرواہن پر دو روزہ ورکشاپ کا اِفتتاح کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS