اپنی پارٹی لیڈران کا شوکت احمد میر کے چچا کے انتقال پر اظہار تعزیت
سرینگر/31اگست/ اپنی پارٹی کے سرکردہ رہنماوں اور سینئر کارکنوں پر مشتمل ایک وفد نے پارٹی کارڈی نیٹر برائے جڈی بل حلقہ انتخاب شوکت احمد میر کے گھر جاکر ا±ن کے چچا کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔موصولہ بیان کے مطابق پارٹی رہنماو¿ں نے سوگوار کنبے سے ملاقات کی، ان غم کی اس گھڑی میں ا±ن کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ لیڈران نے مرحوم کے ایصال ثواب اور غمزدہ خاندان کے صبر و تحمل کے لئے د±عا کی۔اس موقع پر سید محمد الطاف بخاری نے کہا، ”اس کنبے کو پہنچنے والے صدمے سے ہم سب غمزدہ ہیں اور غم کی اس گھڑی میں پارٹی قیادت شوکت صاحب اور دیگر افراد خانہ کے ساتھ یکجہتی میں کھڑے ہیں۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دست بہ د±عا ہیں کہ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور ا±ن کے اقربا کو ا±ن کی جدائی کا صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔“سید محمد الطاف بخاری کے علاوہ پارٹی کے جو سرکردہ رہنما وفد کا حصہ تھے، ان میں پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر، ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ اور دیگر لیڈران شامل تھے۔






