ایل پی جی سلنڈر میں 200 روپے کی کمی کا اعلان /وزیر اعظم مودی
سرینگر۔۔۔۔ 29اگست۔ سی این آئی۔۔۔۔۔۔ اس بار رکھشا بندھن پر مودی حکومت نے عوام کو ایک بڑا تحفہ دیتے ہوئے ایل پی جی سلنڈر میں 200 روپے کی کمی کا اعلان کیا ہے ۔ ادھر کمی کے بعد وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ”گیس کی قیمتوں میں کمی سے میری بہنوں کا سکون بڑھے گا اور ان کی زندگی آسان ہو جائے گی۔“سی این آئی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی والی سرکار نے عوام کو ایک بڑا تحفہ دیتے ہوئے رکھشا بندھن کے موقع پر سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے کی کمی کا فیصلہ کیا گیا ۔ مہنگائی کئی دنوں سے بڑھ رہی ہے اور ساتھ ہی سلنڈر کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے لیکن اب اونم اور رکھشا بندھن کے موقع پر سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے کی کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہی نہیں انوراگ ٹھاکر نے بتایا کہ یہ صرف گھریلو صارفین کیلئے ہے۔اجولا اسکیم پہلے 900 روپے فی سلنڈر مل رہی تھی۔مئی 2022 میں بھی مرکزی حکومت نے پی ایم اجولا یوجنا کے استفادہ کنندگان کو ایک سال میں 12 سلنڈر ری فل کیلئے 200 روپے فی سلنڈر کی سبسڈی دینا شروع کی تھی، اب اسے 31 مارچ 2024 تک بڑھا دیا گیا ہے، اس کے بعد بھی جو لوگ اس اسکیم کے تحت سلنڈر پر 900 روپے خرچ کیے جا رہے ہیں، اسی لیے پی ایم اجولا یوجنا کے استفادہ کنندگان کو راحت دینے کے لیے مرکزی حکومت نے اب ایل پی جی سلنڈر پر 200 روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج ہونے والی کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے، مرکزی حکومت نے پچھلے سال ہی واضح کر دیا تھا کہ یہاں صرف اجولا یوجنا کے استفادہ کنندگان کو تحفہ ملے گا، دوسرے لوگوں کو اس کا فائدہ ملے گا۔ ایل پی جی سلنڈر پر سبسڈی نہیں دی جائے گی، حکومت پہلے ہی اجولا یوجنا کے تحت 200 روپے کی سبسڈی دے رہی تھی، اب انہیں200 روپے سبسڈی ملے گی۔ادھر گیس کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا”گیس کی قیمتوں میں کمی سے میری بہنوں کا سکون بڑھے گا اور ان کی زندگی آسان ہو جائے گی۔“وزیر اعظم نے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ”رکشا بندھن کا تہوار ہمارے خاندان میں خوشیوں کو بڑھانے کا دن ہے۔ گیس کی قیمتوں میں کمی سے میری بہنوں کا سکون بڑھے گا اور ان کی زندگی آسان ہو جائے گی۔ میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ میری تمام بہنیں خوش اور صحت مند رہیں“۔






