Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

چیف سیکرٹری نے جی سی او پی اِی گڈورہ میں دوسرے ایڈیشن کے یونیورسٹی اور کالج سطح کے سپورٹس فیسٹول کا اعلان کیا

by Indian Times
30/08/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

چیف سیکرٹری نے جی سی او پی اِی گڈورہ میں دوسرے ایڈیشن کے یونیورسٹی اور کالج سطح کے سپورٹس فیسٹول کا اعلان کیا

گاندربل….29اگست…. چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے قومی کھیلوں کے دِن کے موقعہ پر آج گورنمنٹ کالج فزیکل ایجوکیشن ( جی سی او پی اِی ) گڈورہ گاندربل میں دوسرے ایڈیشن یونیورسٹی اور کالج سطح کے سپورٹس فیسٹول کا اعلان کیا۔اَمورِ نوجوان و کھیل کود محکمہ نے گورنمنٹ کالج آف فزیکل ایجوکیشن کو یہ اعزاز عطا کیا کہ وہ 29 اگست سے 2 ستمبر تک اس کالج کیمپس میں فیسٹول کا اِنعقاد کرے گا جس میں فُٹ بال ( مرد ) ، والی بال ( مرد )اور (خواتین )باسکٹ بال ( مرد )، ہینڈ بال ( مرد ) ، ٹگ آف وار ( مرداور خواتین ) ، کھو کھو ( خواتین ) ، ٹیبل ٹینس ( خواتین ) اور دیگر کے 10 ایونٹس شامل ہیں۔وادی¿ کشمیر کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں 160 ٹیموں کے مرد اور خواتین دونوں کے لگ بھگ 5,000 طلباءاَپنی کھیلوں کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ اِس کے علاوہ تقریب میں زائد اَز 26 ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے جائیں گے ۔ چیف سیکرٹری نے قومی کھیلوں کے دن کے موقعہ پر تمام شرکاءکو مبارک باد پیش کی اوراُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ بہادر ہیں جو کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور یہ ان کی قوت ارادی کی وجہ سے ہے کہ جموں و کشمیر میں کھیلوں کے کلچر کے مقابلے میں او ّل نمبر پر ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ رواں برس 75 لاکھ سے زائد لوگ کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں حصہ لیں گے اور 2019 میں یہ تعداد مشکل سے 3 لاکھ تھی۔چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے طلباءکو کھیلوں میں اَپنی دلچسپی ، صلاحیتوں اور چیلنجوں کو سمجھنے اور نصاب میں جسمانی تعلیم اور کھیلوں کے ساتھ دیرپا ترقی کے اہداف کو مربوط کرنے کیلئے حوصلہ افزائی کی ۔ اُنہوں نے اَساتذہ اور والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ کھیلوں میں حصہ لینے کیلئے زندگی کے تمام شعبوں کے لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں جو کہ مثبت سوچ پیدا کرنے کیلئے ضروری ہے اور سب کو’ منشیات کو نہیں اور زندگی کو ہاں ‘کہنے کا عزم کرنا چاہیے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو منشیات سے دُور رکھنے کے لئے ان کو کھیلوںکی طرف راغب کریں۔چیف سیکرٹری نے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہر پنچایت میں کھیلوں کے میدان تیار کئے جاتے ہیں اور بہت جلد پنچایت سطح پر دیگر کھیلوں کی سہولیات دستیاب کی جائیں گی ۔ ڈاکٹر ارون کمارمہتا نے مزید کہا کہ اس طرح کی تقریبات یقینی طور پر نوجوانوں اور بالخصوص طلباءکو اپنی چھپی ہوئی کھیل صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقع فراہم کرتی ہیں ۔ ڈائریکٹراَمور نوجوان و کھیل کود سبھاش سی چھبر نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے جموں کشمیر کے کھیلوں کے شعبے میں ریکارڈ کئے گئے بے مثال اقدامات اور کامیابیوں کی تفصیلات بتائیں ۔ اُنہوں نے رواں برس سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ محکمہ معمر اَفراد او رجسمانی طور خاص اَفراد کو کھیل سرگرمیوں میں شامل کر رہا ہے ۔ اِس کے علاوہ محکمہ کواجہ سراﺅں کو بھی ایسی سرگرمیوں میں شامل کرنے کا ہدف رکھتا ہے۔اس سے قبل کالجوں کے طلباءاور وائی ایس ایس شعبے کے ملازمین نے مارچ پاسٹ، منشیات کا عہد اور ثقافتی پروگرام پیش کئے ۔ اِس موقعہ پر چیئر پرسن ڈی ڈی سی گاندربل نزہت اشفاق ، سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس سرمد حفیظ ، سیکرٹری جے اینڈ کے سپورٹس کونسل نزہت گل ، اے ڈی ڈی سی گاندربل مشتاق احمد سمنانی اور جے کے سپورٹس کونسل کے اَفسران موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وائس چانسلر نالندہ یونیورسٹی نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

Next Post

ایل پی جی سلنڈر میں 200 روپے کی کمی کا اعلان /وزیر اعظم مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
وزیر اعظم کا جی – 20 وزرائے صحت کے اجلاس سے خطاب

ایل پی جی سلنڈر میں 200 روپے کی کمی کا اعلان /وزیر اعظم مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS