ایس ٹی پی آئی کے ڈائریکٹر جنرل نے لیفٹنٹ گورنر سے ملاقات کی
سرینگر ….انفو….سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارکس آف انڈیا کے ڈائریکٹر جنرل مسٹر اروند کمار نے راج بھون میں لیفٹنٹ گورنر مسٹر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ ڈی جی ایس ٹی پی آئی نے آئی ٹی سیکٹر کو فروغ دینے ، سٹارٹ اپ انوویشن ، انٹرپرنیور شپ اور جموں و کشمیر کے یو ٹی میں انٹر پرنیور شپ سینٹر کے قیام پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے لیفٹنٹ گورنر کو ملک بھر میں آئی ٹی سیکٹر کی ترقی کیلئے ایس ٹی پی آئی کے مختلف اقدامات سے بھی آگاہ کیا ۔





