بپل پاٹھک نے بیک ٹو ولیج پروگرام کے ایک حصے کے طور پر بدھوری پنچائت کا کیا دورہ
سانبہ انفوجموں و کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ ( امپارڈ ) کے ڈائریکٹر جنرل بپل پاٹھک نے جاری بیک ٹو ولیج 4 پروگرام کے ایک حصے کے طور پر بڑی براہمناں میں پنچائت بدھوری کا دورہ کیا اور پی آر آئی ممبران سمیت مقامی لوگوں سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی ممبر سوریہ بیگم ، بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کی چئیر مین بڑی براہمناں رجنی دیوی ، سرپنچ شہناز اختر کے علاوہ دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے ۔ ڈی جی امپارڈ نے پنچائت کے اراکین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے دہلیز پر ایک شفاف ، موثر اور ذمہ دار حکومت کے قیام کیلئے حکومتی اقدامات کا خاکہ پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ افسران کو پنچائتوں میں تعینات کیا گیا ہے تا کہ نچلی سطح پر ترقیاتی کاموں کا جائیزہ لیا جا سکے اور پی آر آئی ممبران اور افسران کے درمیان ان کے تعاون کو یقینی بنایا جا سکے ۔ بپل پاٹھک نے مزید کہا ” معاملات ، ترقیاتی رفتار ، لائن ڈیپارٹمنٹ کی رسائی ، ای سروسز پر آج مقامی لوگوں کے ساتھ کھلی بحث کی گئی ہے جس میں سرپنچ بھی شامل ہیں جو ترقی کو پائیدار رکھنے کی کلید ہے “ ۔ پنچائت بدھوری میں دو روزہ دورے کے پہلے دن بپل پاٹھک نے مقامی لوگوں ، سرپنچوں ، پنچوں ، ڈی ڈی سی ممبران اور بی ڈی سی ممبران سے بات چیت کی اور نچلی سطح پر کام کرنے والی مختلف اسکیموں کا تفصیلی جائیزہ لیا ۔ ڈی جی امپارڈ نے خود روز گار ، سوچھتا ابھیان ، آیوشمان بھارت گولڈن کارڈ رجسٹریشن ، ڈیجٹل خدمات پر پھیلانے وغیرہ پر خصوصی توجہ کے ساتھ سرکاری اسکیموں کی صد فیصد سیچوریشن کو یقینی بنانے پر زور دیا ۔ اس موقع پر بپل پاٹھک نے پنچائت کے تمام ممبران کے ساتھ قومی اتحاد کے دن کے ساتھ ساتھ چوکسی ہفتہ بیداری مہم کا عہد بھی لیا ۔ بعد میں ڈی جی اور دیگر ممتاز افراد نے نشہ مکت بھارت ابھیان کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو قوم کی تعمیر کی صحیح سمت میں آگے بڑھانے کیلئے کبڈی گیمز کا آغاز کیا ۔






