Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ اِطلاعات و تعلقات عامہ کے نئے پورٹل کا کیاآغاز

by Indian Times
01/12/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں۔۔۔۔انفو۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ (ڈی آئی پی آر) کے نئے پورٹل کا آغاز کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِنتظامیہ کی پالیسیوں، پروگراموں اور نئے اَقدامات کے بارے میں میڈیا کو معلومات فراہم کرنے کے لئے محکمہ اطلاعات کی کوششوں کو سراہا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پریس ریلیزز، فیکٹ شیٹ، تصاویر اور اِنفوگرافکس سمیت مواصلات کے مختلف طریقوں کے لئے متعدد نئی خصوصیات موجودہ میکانزم کو ہموار کریں گی اور درست معلومات کی ترسیل میں لگنے والے وقت کو کم کریں گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے سبکدوش ہونے والے چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا کو بھی الوداع کیا اور ان کے خلوص، لگن اور اَپنی ذمہ داریوں کو بلا خوف و خطر اَدا کرنے کے عزم کی ستائش کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا، ”میں ان کی خوشحالی اور صحت مند زندگی کی دعاکرتا ہوں۔“اُنہوںنے نئے پورٹل کو تیار کرنے میں تعاون کے لئے ہریانہ حکومت کا شکریہ اَدا کیا۔محکمہ اطلاعات کی کمشنر سیکرٹری محترمہ پریرنا پوری نے پورٹل کی اہم خصوصیات پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے بتایا کہ نیا “سبسکرائب ٹو پریس ریلیز” فیچر عام لوگوں کو پریس ریلیز کو سبسکرائب کرنے اور اَپنے موبائل فون پر مطلع کرنے کے قابل بناتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ تردیدی میکانزم کے انضمام سے حقیقی وقت کی بنیاد پر جعلی / جھوٹی خبروں کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔اِس موقعہ پرچیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا، اَیڈیشنل چیف سیکرٹریز، اِنتظامی شعبوں اور سول اور پولیس اِنتظامیہ کے اعلیٰ اَفسران نے شرکت کی۔پرنسپل سیکرٹری سٹیزن ریسورسز اِنفارمیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت ہریانہ شری وی اوماشنکر بھی بذریعہ ویڈیو کانفرنس شامل ہوئے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ایل جی ملاقات: لیفٹیننٹ گورنر نے جے کے ۔ آئی جی آر اے ایم ایس پردرج شکایات کا اَزالہ کیا

Next Post

سدھار میں وارڈ نمبر 71 کے ڈیپوٹیشن نے الطاف بخاری سے ملاقات کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سدھار میں وارڈ نمبر 71 کے ڈیپوٹیشن نے الطاف بخاری سے ملاقات کی

سدھار میں وارڈ نمبر 71 کے ڈیپوٹیشن نے الطاف بخاری سے ملاقات کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS