Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹنٹ گورنر نے شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کی 35 ویں ایگزیکٹو کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی

by Indian Times
01/12/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں….انفو………لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کی ایگزیکٹو کونسل کی 35 ویں میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں وائس چانسلر ایس ایم وی ڈی یو پروفیسر ( ڈاکٹر ) پرگتی کمار ، وائس چانسلر جموں یونیورسٹی پروفیسر اومیش رائے ، وی سی کشمیر یونیورسٹی پروفیسر نیلوفر خان ، وائس چانسلر اور چئیر مین بورڈ آف منیجمنٹ احمد آباد یونیورسٹی پروفیسر پنکج چندرا ، ڈائریکٹر راجیو گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف پٹرولیم ٹیکنالوجی پروفیسر اے ایس کے سنہا ، ڈائریکٹر آئی آئی ٹی جموں پروفیسر منوج سنگھ گوڑ ، لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ بھنڈاری ، سی ای او ایس ایم وی ڈی ایس بی مسٹر انشول گرگ اور رجسٹرار ایس ایم وی ڈی یو مسٹر اجے کمار شرما ، ایس ایم وی ڈی یو ایگزیکٹو کونسل کے دیگر اراکین نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں فیکلٹی ممبران کی کیرئیر ایڈوانسمنٹ پروموشن ، نان ٹیچنگ سٹاف ممبران کی غیر فنکشنل پروموشن ، انرولمنٹ میں اضافہ ، کیمپس پلیسمنٹ ، یونیورسٹی کے آو¿ٹ ریچ پروگرامز ، جدت اور سٹارٹ اپس کے فروغ ، تحقیق ، تربیت سے متعلق کئی اہم تعلیمی اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے معیشت کے مختلف شعبوں کی دستیابی اور ضرورت کے درمیان فرق کو ختم کرنے کیلئے استعداد سازی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کورسز متعارف کرانے اور موجودہ نصاب کو دوبارہ لکھنے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کو جدید پروگراموں اور کورسز جیسے آپ کی ڈگری ، آٹو میشن ، مصنوعی ذہانت ، ڈیٹا سائنس ، مینجمنٹ اور فن تعمیر کو شہری اور ٹاو¿ن پلاننگ میں مہارت کے ساتھ ڈیزائن کرنا ،کو فروغ دینے کیلئے ایک جامع حکمت عملی تیار کرنی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں روز گار کے قابل مہارتوں کی دستیابی میں خلاءکو پُر کرنے کی ضرورت ہے ۔ ایگزیکٹو کونسل نے میٹنگ کے دوران پیش کئے گئے ایجنڈے کے مختلف نکات کی اصولی منظوری دی ۔ میٹنگ میں این ای پی 2020 کے مطابق نصاب اور تعلیمی رہنما خطوط کی ڈیزائیننگ ، ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے تحت فیکلٹی آف میڈیکل سائینسز کی تشکیل اور یونیورسٹی کے مجموعی کام میں مزید معیاری بہتری لانے کیلئے دیگر اصلاحات پر بھی غور کیا گیا ۔ میٹنگ میں گذشتہ اجلاس کے دوران کئے گئے فیصلوں ، جاری تعمیراتی کاموں اور ایس ایم وی ڈی یو ۔ ٹیکنالوجی بزنس انکیو بیشن سنٹر کو مضبوط کرنے کیلئے کئے گئے حالیہ اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ وائس چانسلر شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی پروفیسر ( ڈاکٹر ) پرگتی کمار نے منظوری اور تقثیق کیلئے ایگزیکٹو کونسل کے سامنے ایجنڈا کے مختلف آئیٹمز پیش کئے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹنٹ گورنر نے سکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز کے ساتھ بات چیت کی

Next Post

جموں و کشمیر کی خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے آر ایل ایم کو ایک تحریک بنایا جائے / چیف سیکرٹری

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جموں و کشمیر کی خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے آر ایل ایم کو ایک تحریک بنایا جائے / چیف سیکرٹری

جموں و کشمیر کی خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے آر ایل ایم کو ایک تحریک بنایا جائے / چیف سیکرٹری

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS