Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹیننٹ گورنر نے بجٹ اَخراجات پر اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی

by Indian Times
02/03/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں…انفو……لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سول سیکرٹریٹ میں جموں کشمیر یوٹی میں بجٹ ایکس پنڈیچر پر ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں چیف سیکرٹری اَتل ڈولو ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری فارسٹ دھیرج گپتا،پرنسپل سیکرٹری محکمہ خزانہ سنتوش ڈی ویدیا، اِنتظامی سیکرٹری اور سینئر اَفسران نے شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے مالی برس 2023-24 ءمیں محکمہ وار پیش رفت کا جائزہ لیا اور اَفسروں سے مرکزی معاونت والی سکیموں اورکیپکس کے تحت دستیاب فنڈز کے صد فیصد اِستعمال پر زور دیا۔اُنہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ 2018-19 ءکے مقابلے میں 2023-24ءمیں کیپٹل ایکس پنڈیچر میں 102 فیصد اِضافہ ہوا ہے۔ ہم نے اَیکسائز اور دیگر ٹیکس اور نان ٹیکس ریونیو میں بھی اِضافہ درج کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ جموں وکشمیر یوٹی میں ایک منظم فائنانشل پروڈنس سسٹم کے اِشارے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر آج نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے کیوں کہ بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر توجہ لوگوں کی اُمنگوں کو پورا کرنے اور آتم۔ نربھر جموں و کشمیر کی تعمیر کی طرف ہے۔اُنہوں نے انتظامی سیکرٹریوں اور سینئر اَفسران سے کہا کہ وہ بروقت یوٹیلائزیشن سر ٹیفکیٹ جمع کرنے کو یقینی بنائیں۔ اُنہوںنے محکموں کو ہدایت دی کہ وہ محصولات کی وصولی کو مزید بہتر بنانے کے لئے تمام اِمکانات تلاش کریں اور اخراجات میں کمی کے لئے کفایت شعاری کے اَقدامات پر عمل کرنے کے لئے اِنتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سیلف ہیلپ گروپوں اور ایم ایس ایم ایز سے مصنوعات کی خریداری کے لئے تمام محکموں کے ذریعے ایک مربوط نظام بھی تیار کیا جانا چاہیے۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ریلیف، رِی ہیبلٹیشن اور رِی کنسٹرکشن محکمے اور پی ڈبلیو ڈی (آر اینڈ بی) کے اِنتظامی سیکرٹریوں اور سینئراَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ پی ایم پیکیج ملازمین کے لئے اَقامتی رہائشی خدمات پر پیش رفت کی قریب سے نگرانی کرنے کی ہدایت دی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعظم مودی کا 7مارچ کو کشمیر کا دورہ متوقع ، تیاریاں زور و شور سے جاری

Next Post

چیئرمین سکھ کوآرڈی نیشن کمیٹی جموں وکشمیر کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
چیئرمین سکھ کوآرڈی نیشن کمیٹی جموں وکشمیر کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

چیئرمین سکھ کوآرڈی نیشن کمیٹی جموں وکشمیر کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS