Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

میگا سویپ پروگرام نے سرحدی سب ڈویژن ہیرانگر میں رائے دہندگان کی حوصلہ اَفزائی کی

by Indian Times
02/04/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کٹھوعہ…انفو……..ضلع الیکشن آفس کٹھوعہ نے سرحدی سب ڈویژن ہیرا نگر کے سپورٹس سٹیڈیم میں ایک یادگار ی ایس وِی اِی اِی پی (سسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسی پیشن) پروگرام کا اِنعقاد جو آئندہ لوک سبھا اِنتخابات میں رائے دہندگان کی بیداری اور شرکت کو فروغ دینے کی سمت میں ایک اہم پیش رفت ہے۔تقریب کا آغاز اتحاد کے شاندار مظاہرہ کے ساتھ ہوا اور کے وی ہیرا نگر کے طلبا¿نے ’کٹھوعہ ووٹ فار شیور‘کے زبردست نعرے سے ایک متاثر کن انسانی نمونہ تیار کیا جو وسیع پیمانے پر ایس وِی اِی اِی پی مہم کی علامت ہے۔ اِس اَقدام کا مقصد آنے والے اِنتخابات میں ہر اہل ووٹر کو اَپنا حق رائے دہی اِستعمال کرنے کی ترغیب دینا ہے۔گردھاری لال ڈوگرہ میموریل ڈگری کالج ہیرا نگر کے طلباءنے اس پروگرام میں فنکارانہ صلاحیتوں کا اضافہ کرتے ہوئے اِنتخابی شرکت اور شہری ذمہ داری کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے نکڑ ناٹک کے ساتھ سامعین کو محظوظ و مسحورکیا۔اِس تقریب کی خاص بات ایس وِی اِی اِی پی ریلی تھی جس میں پولی تکنیک کالج، ڈگری کالج کے شرکا¿ اور مقامی سکول کے طلبا¿ ہیرا نگر شامل تھے اور شہر کے مرکزی بازار کے علاقوں سے گزر رہے تھے۔ ریلی کو رسمی طور پر اے آر او ہیرا نگر راکیش کمار نے ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا جنہوں نے جمہوری عمل میں رائے دہندگان کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا۔ایس ڈی ایم ہیرا نگر نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جمہوری منظر نامے کی تشکیل میں اِنتخابی حساسیت کے اہم کردار پر زور دیا۔ اُنہوں نے رائے دہندگان بالخصوص نوجوانوں کو تعلیم دینے اور خواتین، معذور افراد اور بزرگوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات کے لئے شمولیت کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اُنہوں نے رائے دہندگان پر زور دیا کہ وہ اَپنے ووٹ کے بنیادی حق کو اِستعمال کرنے کا موقعہ ضائع نہ کریں اور جمہوری اَقدار کو مضبوط بنانے میں ان کے ناگزیر کردار پر زور دیا۔اے آر او ہیرا نگر نے اُمید ظاہر کی کہ اس طرح کی مربوط کوششیں ہر ووٹر کو پسند آئیں گی جس سے اِنتخابی عمل میں فعال طور پر حصہ لینے کی شدید خواہش پیدا ہوگی جو ہندوستانی جمہوریت کی رونق کا ثبوت ہے۔اِس موقعہ پر نوڈل آفیسر ایس وِی اِی اِی پی نیرج بھارگو، سی ڈی پی او ہیرا نگر پریہ لکشمی، تحصیلدار ہیرا نگر شریا شرما، ای او ایم سی ہیرا نگر سبھاش چندر، زیڈ پی ای او یوگراج شرما اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ضلع ڈوڈہ کے تمام پولنگ بوتھوں میں ایم اے ایم ایف کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا

Next Post

کشمیر سے کینار کماری تک ترنگا لہرا رہا ہے /وزیر اعظم مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیراعظم نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 100 روپے کی کمی کا کیا اعلان

کشمیر سے کینار کماری تک ترنگا لہرا رہا ہے /وزیر اعظم مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS