Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

سرینگرمیں انیمل ہسبنڈری اور ڈیری سیکٹر کےلئے دودھ کا عالمی دن اور موسم گرما کا اجلاس

by Indian Times
02/06/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگرمیں انیمل ہسبنڈری اور ڈیری سیکٹر کےلئے دودھ کا عالمی دن اور موسم گرما کا اجلاس
سرینگر، 01 جون/ محکمہ انیمل ہسبنڈری اور ڈیری نے، محکمہ زرعی پیداوار، حکومت جموں و کشمیر کے اشتراک سے ایس کے آئی سی سی، سرینگر، جموں و کشمیر میں آج دودھ کا عالمی دن منایا اور یکم اور 2جون 2023کو انیمل ہسبنڈری اور ڈیری کے شعبے کے لیے دو روزہ سمر میٹ کا اہتمام کیا۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی جناب پرشوتم روپالا، عزت مآب وزیر برائے ماہی پروری، انیمل ہسبنڈری اور ڈیری، حکومت ہند نے کہا کہ بھارت کا ڈیری سیکٹر تمام اسٹیک ہولڈرز کے مشترکہ تعاون کی وجہ سے تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت کا مقصد جانوروں کی صحت اور کریڈٹ خدمات تک کسانوں کی رسائی میں اضافہ کرکے جانوروں کے شعبے کی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔ جناب پرشوتم روپالا نے عزت مآب جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا، ڈاکٹر سنجیو کمار بالیان، ماہی پروری، انیمل ہسبنڈری اور ڈیری کے وزیر مملکت اور ڈاکٹر ایل مروگن، ماہی پروری، انیمل ہسبنڈری اور ڈیری کے وزیر مملکت کی موجودگی میں پائیدار ڈیری پیدوار کے لئے 3 ایفز(فیڈ، فوڈر اور فیڈنگ) پر مبنی ایک کتاب اور اے-ایچ ای ایل پی کی تربیت برائے 2023-24کا افتتاح کیا۔ عزت مآب وزیر نے جموں و کشمیر کے استفادہ کنندگان میں اے-ایچ ای ایل پی فیلڈ کٹس اور منظوری کے آرڈر بھی تقسیم کئے۔ تقریب میں 500 سے زائد کسانوں نے شرکت کی۔ اس موقعے پر سٹالز کے ذریعے محکمہ کی کسانوں پر مبنی کامیابیوں سے متعلق معلومات کی نمائش کی گئی۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا نے اس شعبے کو فروغ دینے کے لیے ماہی پروری، انیمل ہسبنڈری اور ڈیری کی وزارت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقہ امن اور ترقی کی راہ پر آگے بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیری سیکٹر دیگر شعبوں کو بھی فروغ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کسان سمپارک اسکیم کے نفاذ نے ہمارے پسماندہ کسانوں کو ترقی دی ہے اور ہمارے زرعی شعبے کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے نہ صرف اوسط پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے بلکہ زیادہ سے زیادہ ملازمتیں پیدا کرنے میں بھی مدد ملی ہے۔ شری سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر یو ٹی آنے والے پانچ سالوں میں ضرورت سے زیادہ دودھ پیدا کرنے والی بن جائے گی کیونکہ ہم نے مجموعی ترقی کا سفر شروع کیا ہے اور یہ شعبہ مرکزی توجہ کا حامل ہے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، ماہی پروری، انیمل ہسبنڈری اور ڈیری اور اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے کہا کہ دودھ کا عالمی دن ہمارے ڈیری کسانوں خصوصاً خواتین کے تعاون کو منانے اور ان کا اعتراف کرنے کا ایک موقع ہے جن کے تعاون نے بھارت کو دنیا میں دودھ پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیری سیکٹر نے ملک میں 80 ملین سے زائد لوگوں کو بااختیار بنایا ہے۔ ڈاکٹر مروگن نے مزید کہا کہ جہاں عالمی سطح پر دودھ کی پیداوار 2 فیصد سالانہ کی شرح سے بڑھ رہی ہے، وہیں ہندوستان میں یہ 60 فیصد سے زیادہ بڑھ رہی ہے۔ 2020-21 میں ہماری دودھ کی پیداوار 221میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی تھی جو ہمارے ڈیری کسانوں، کاروباریوں کی محنت اور مرکزی حکومت کی اسکیموں کی وجہ سے حاصل ہوئی۔ ڈاکٹر سنجیو کمار بالیان، ماہی پروری، انیمل ہسبنڈری اور ڈیری کے وزیر مملکت نے کہا کہ پورے زرعی شعبے میں، دودھ کی پیداوار واحد شعبہ ہے جو کافی زیادہ منافع دیتا ہے۔ شری بالیان نے بہترین نتائج کو بڑھانے اور حاصل کرنے کے لیے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ محترمہ الکا اپادھیائے، سکریٹری، محکمہ انیمل ہسبنڈری اور ڈیری نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ڈی اے ایچ ڈی کی دوبارہ تشکیل شدہ اسکیمیں فی جانوروں کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد کر رہی ہیں۔ پیداواری صلاحیت میں اضافے سے ملکی مارکیٹ اور برآمدی منڈی کے لیے زیادہ دودھ، گوشت اور مویشیوں کی مصنوعات کی پیداوار میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ مویشیوں کی اہم بیماریوں کے مکمل کنٹرول اور خاتمہ اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے متعدد پروگراموں پر عمل پیرا ہے۔ ماہی پروری، انیمل ہسبنڈری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے یکم اور دو جون، 2023 کے دوران ایس کے آئی سی سی، سرینگر، جموں و کشمیر میں، اے ایچ ڈی اور ماہی پروری کے مرکزی وزیر مملکت جناب سنجیو کمار بالیان اور ڈاکٹر ایل مروگن کی موجودگی میں انیمل ہسبنڈری اور ڈیری کے شعبے کے لیے منعقدہ سمر میٹ کی صدارت کی۔ سمر میٹ کا مقصد ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی توقعات کو پورا کرنا ، زمینی سطح پر موثر پروگرام کے نفاذ اور انٹرپرینیورشپ کی ترقی کے لیے ایک کنورجنس فریم ورک بنانا، اور اگلے سیزن کے لیے مختلف اختراعات، اسٹارٹ اپس اور آگے کے طریقوں پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ اس موقعے پر جانوروں کے مختلف پہلوو¿ں اور پالیسیوں/پروگراموں/اسکیموں کے بارے میں پریزنٹیشنز، مباحثے اور بات چیت کی گئی تاکہ زمینی سطح پر ان کے بہتر اور موثر نفاذ کے ساتھ ساتھ آو¿ٹ آف دی باکس حل، اختراعات، اسٹارٹ اپس، اور انٹرپرینیورشپ کی ترقی ہو سکے۔ ڈاکٹر او پی چودھری، جوائنٹ سکریٹری، محکمہ انیمل ہسبنڈری اور ڈیری، حکومت ہند نے لائیو سٹاک کے شعبے اور حکومت ہند کے محکمہ انیمل ہسبنڈری اور ڈیری کے ذریعہ نافذ کی جانے والی اسکیموں کا ایک مختصر جائزہ پیش کیا۔ مرکزی وزیر نے انیمل ہسبنڈری اور ڈیری کے شعبے میں موجودہ ترقی، اسکیم کے فوائد اور اس شعبہ میں مویشیوں اور ڈیری اسکیموں کے بہتر نفاذ کے لیے مختلف حکمت عملیوں پر روشنی ڈالی، تاکہ بڑی تعداد میں کسان اس شعبے سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اس میٹنگ میں ریاستی انیمل ہسبنڈری اور ڈیرینگ (ات ائچ ڈی) کے وزرائ، سکریٹری، محکمہ انیمل ہسبنڈری، حکومت ہند، انیمل ہسبنڈری کے ایڈیشنل سکریٹریوں، جوائنٹ سکریٹریوں اور اے ایچ ڈی کے ریاستی سکریٹریوں اور ڈائریکٹروں اور مرکزی اور ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر، جناب جی این سنگھ، جوائنٹ سکریٹری، محکمہ انیمل ہسبنڈری اور ڈیری، حکومت ہند نے تمام معززین کا شکریہ ادا کیا۔ حکومت جموں و کشمیر نے تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے پرجوش انداز میں تمام انتظامی اور لاجسٹک تعاون فراہم کیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے بیک ٹو وِلیج مرحلہ چہارم ، سنکلپ اور ڈبلیو ایس ایچ جیز کے تحت دی جانے والی موجودہ تربیت کی صورتحال کا لیاجائزہ

Next Post

ضلع بارہمولہ میں مختلف ترقیاتی کاموں ومنصوبوںکا افتتاح، وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا مسرت کا اظہار

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ضلع بارہمولہ میں مختلف ترقیاتی کاموں ومنصوبوںکا افتتاح، وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا مسرت کا اظہار

ضلع بارہمولہ میں مختلف ترقیاتی کاموں ومنصوبوںکا افتتاح، وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا مسرت کا اظہار

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS