Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

جموںوکشمیر میں مگس پالن ایک قابل عمل اور پرُکشش پیشہ / اَتل ڈولو

by Indian Times
02/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگرانفوایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے کہا کہ جموںوکشمیر میںمگس پالن ایک قابل عمل اور پُر کشش پیشہ ہے اور بڑی تعداد میں نوجوان اسے پیشہ کے طور پر اَپنا رہے ہیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹر ی نے ان باتوں کا اِظہار آج یہاں ترقی پسند کسانوں کی مکھیوں کی حفاظت کے سلسلے میں ایک روزہ کسان سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کسان سمیلن میں ڈاکٹر زراعت کشمیر ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر ، ایم ڈی جے کے ایچ پی ایم سی ، سیکرٹری جے اینڈ کے ایڈوائزری بورڈ فار ڈیولپمنٹ آف کسان ، ممبران جے اینڈ کے ایڈوائزری بورڈ فار ڈیولپمنٹ ، سکاسٹ کشمیر کے ماہرین ، ضلعی زرعی اَفسران ، بڑی تعداد میں مگس پالن اَفراد اور دوسرے ترقی پسند کسان موجود تھے۔اَتل ڈولو نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سمیلن مگس پالن شعبے کی مستقبل کی ترقی کے لئے ایک روڈ میپ فراہم کرے گا اور حکو مت کو اِس سمیلن سے ملنے والی آرا¿ سے مگس پالن کی ضروریات کے مطابق اِس شعبے سے رجوع کرنے کے لئے بہتر جانکاری ملے گی ۔ اُنہوں نے کہا کہ بی کیپنگ میں جموںوکشمیر میں بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے اور یہ قابل عمل شعبوں میں سے ایک طور پر اُبھر رہا ہے جس میں روزگار کے زیادہ سے زیادہ اِمکانات ہیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے مزید کہا کہ حکومت مگس بانی پالن اَفراد کو اَپنی مصنوعات فروخت کرنے کے لئے اِی ۔ مارکیٹنگ پلیٹ فارم مہیا کرے گی جس سے انہیں آخر کار منافع ملے گا۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیری شہد کے لئے جی آئی ٹیگ بھی حکومت کے زیر غور ہے اور اِس کے لئے ایک مناسب منصوبہ تیار کیا جارہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ شہد کے لئے آرگنِک سرٹیفکیشن بھی حکومت کے زیر غور ہے ۔ اِس کے علاوہ ڈیزیز ڈائیگنوسٹک لیبارٹریوں ، ٹیسٹنگ کے لئے موبائل وینز اور مکھیوں کی کالونیوں کی دیکھ ریکھ کے لئے کمیونٹی کو بہترین ممکنہ مدد فراہم کی جائے گی۔اَتل ڈولو نے اِس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ شہد کی پیداوار کے لئے سب سے زیادہ ذمہ دار پودوں کو نیشن ہنی مشن کے تحت تحفظ فراہم کیا جائے اور حکومت ایس او ایل اے آئی پلانٹ کی بحالی کے لئے اَپنی تمام کوششوں کو بروئے کا لائے گی۔ڈائریکٹر زراعت کشمیر نے اَپنے اِستقبالیہ خطاب میں کہا کہ یہ سمیلن کسانوں کے ساتھ بات چیت کرنے اور ان کے مسائل اور خدشات کو سننے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ اُنہوں نے اِس بات پر روشنی ڈالی کہ حکومت کی مسلسل مدد سے جموںوکشمیر کے کسانوں کو اَپنی مصنوعات کی نمائش کے لئے قومی اور بین الاقوامی سطح کا پلیٹ فارم مل رہا ہے۔سمیلن کے تکنیکی سیشن کے دوران سکاسٹ کشمیر کے ماہرین نے ایس او ایل اے آئی کی بحالی اور شہد کی مکھیوں میں میٹی واررویا بیماری کے تدارک پر بات کی۔اِس موقعہ پرپلوامہ کے ایک ترقی پسند مگس پالن نے بھی خطاب کیااور کشمیر میں مکھیوں کے پالن ، اِس کے دائرہ کار اور چیلنجوں کے بارے میں بتایا۔سمیلن کے دوران ترقی پسند مگس پالن اَفراد کے مختلف سوالات کا بھی جواب دیا گیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے جموںمیں’ سٹارٹ اَپ ایکسپو ‘کا کیااِفتتاح

Next Post

وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا5G خدمات کا آغاز

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا5G خدمات کا آغاز

وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا5G خدمات کا آغاز

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS