Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

کشمیر میں بڑے اسکرین پرفلم دیکھنے کے شوقین لوگوںکا32سالہ انتظار ختم/وجے دھر

by Indian Times
02/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگریکم اکتوبرجے کے این ایس کشمیر میں سینما کے شوقین لوگوں کاطویل انتظار ختم ہوگیا،کیونکہ سری نگرشہر کے محفوظ علاقے شیو پورہ میں قائم کیاگیا’کثیرپہلو‘والا بڑاسینما گھر ہفتے کوعوام کیلئے کھولاگیا۔سینما تھیٹر کے مالک وجے دھر نے کہاکہ تھیٹرکے 2ہالوں میں بیک وقت روزانہ صبح 10 بجے سے4 شوز دکھائے جائیں گے۔دہلی پبلک اسکولز کے مالک وجے دھر کے فرزند وکاس دھر نے کہاکہ کشمیر کے لوگوں کا ہندوستانی فلم انڈسٹری سے محبت کا رشتہ ہے،اورکئی دہائیوں تک غیرفعال رہنے والی یہ محبت دوبارہ زندہ ہو جائے گی۔جے کے این ایس کے مطابق کشمیرمیں بڑے اسکرین یاپردے پر پر فلم دیکھنے کے شوقین لوگوں کاانتظار ہفتے کواُسوقت ختم ہوگیا ،جب شہرسری نگرکے شیو پورہ علاقے میں تعمیر کیاگیاجدید آلات وسہولیات سے آراستہ سینما گھر کے2ہال کھول دئیے گئے ۔32سال بعدکشمیرمیں پہلا سینما گھر عوام کیلئے کھول دیاگیا۔معلوم ہواکہ پہلے روز سینما گھر کے 2ہالوںمیں بیک وقت 2فلمیں دکھائی جائیں گی ،جن میں ہریتک روشن اور سیف علی خان اسٹارر وکرم ویدھا اور جنوبی بھارت کی فلم پونیئن سیلوان ون شامل ہیں۔دہلی پبلک اسکولز کے مالک ،اس ملٹی پلیکس کے مالک اور ممتاز تاجر وجے دھر نے کہا کہ سرینگر شہر کے انتہائی محفوظ شیو پورہ علاقے میں واقع’INOX ملٹی پلیکس تھیٹر‘ کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس بڑے سینما گھر میں تین فلم تھیٹر ہیں ،جہاں بیک وقت520 لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ تاہم، ابتدائی طور پر صرف2 تھیٹر کھولے گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ فلم شائقین کیلئے ٹکٹوںکی قیمت 200سے 500روپے تک رکھی گئی ہے ،تاکہ کم آمدنی والے لوگ بھی تھیٹرمیں آکر فلم سے لطف اندوز ہوسکیں ۔وجے دھر کے بیٹے وکاس دھر نے کہا کہ ملٹی پلیکس میں جدید ترین آلات نصب کئے گئے ہیں اور ملک بھر میں ریلیز کی تاریخ پر بالی ووڈ، ہالی وڈ اور جنوبی کشمیر کی جدید ترین فلمیںاس ملٹی پلیکس سینماگھرمیں دکھائی جائیں گی۔یادرہے 20ستمبر کو ملٹی پلیکس کا افتتاح لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کیا اور عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈا کی خصوصی اسکریننگ منعقد کی گئی۔ وکاس دھر نے کہا کہ کشمیر کے لوگوں کا ہندوستانی فلم انڈسٹری سے محبت کا رشتہ ہے۔ یہاں تک کہ اگر یہ محبت غیر فعال رہی تو اب یہ دوبارہ زندہ ہو جائے گی۔اس دوران معلوم ہواکہ ہفتے کی صبح انتہائی محفوظ شیو پورہ میں واقعINOXملٹی پلیکس تھیٹرکے باہر درجنوںکی تعدادمیں فلم شائقین کودیکھاگیا،جو فلم دیکھنے کیلئے ایک قطار میں ٹکٹ لینے کاانتظار کررہے تھے ۔اس موقعہ پر کچھ نوجوان اورنوعمر فلم شائقین نے کہاکہ یہ پہلا موقعہ ہوگا،جب ہم سینما ہال میں بیٹھ کرکسی فلم کودیکھیں گے ۔خیال رہے1989-90میں ملی ٹنسی کے ابتداءمیں ہی پورے کشمیر میں سینما گھروںکوبند کردیاگیا تھا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا5G خدمات کا آغاز

Next Post

نئے اقدامات سے محکمہ کے کام کاج میں شفافیت اور کارکردگی میں اضافہ ہوگاراجناتھ سنگھ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
نئے اقدامات سے محکمہ کے کام کاج میں شفافیت اور کارکردگی میں اضافہ ہوگاراجناتھ سنگھ

نئے اقدامات سے محکمہ کے کام کاج میں شفافیت اور کارکردگی میں اضافہ ہوگاراجناتھ سنگھ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS