Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

نئے اقدامات سے محکمہ کے کام کاج میں شفافیت اور کارکردگی میں اضافہ ہوگاراجناتھ سنگھ

by Indian Times
02/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگریکم اکتوبر سی این آئی وزیر دفاع راج ناتھ نے نئی دہلی میں ڈیفنس اکاﺅنٹس ڈیپارٹمنٹ ( ڈی اے ڈی) کے275 ویں یوم تاسیس کی تقریبات کے دوران محکمہ کے کئی ڈیجیٹل اقدامات کا آغاز کیا۔ اس میں اگنی ویروں کیلئے ادائیگی کا نظام؛ ڈیفنس ٹریول سسٹم میں بین الاقوامی ایئر ٹکٹ بکنگ ماڈیول؛ دفاعی کھاتوں کی رسیدیں اور ادائیگی کا نظام( درپن)، ڈیفنس سویلین پے سسٹم اور ڈیفنس اکاﺅنٹس ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم شامل ہیں۔سی این آئی کے مطابق اس موقعہ پر اپنے خطاب میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ حکومت کے ’ڈیجیٹل انڈیا‘ ویڑن کو آگے بڑھانے کے لیے ڈی اے ڈی کی ستائش کی، اور کہا کہ نئے اقدامات سے محکمہ کے کام کاج میں شفافیت اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔راج ناتھ سنگھ نے تین ٹیموں کو 2022 کے لیے ایکسیلنس کیلئے رکشا منتری ایوارڈز بھی دیے جن میں محکمہ کے کلیدی پروجیکٹوں ترقی، جانچ اور سپرش کے نفاذ میں مثالی پہل کی نمائش کی گئی تھی۔ سپرشکو ایک تاریخی قدم قرار دیتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا، یہ حکومت کی کوشش ہے کہ فوجیوں کی زندگی کے دوران اور موت کے بعد حاضر سروس اہلکاروں، سابق فوجیوں اور ان کے خاندانوں کو بہترین خدمات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحیح وقت پر صحیح پنشن کی تقسیم پر خصوصی زور دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ڈی اے ڈی پر زور دیا کہ وہ پنشنرز کی شکایات کو تیز اور معیاری نمٹانے کو اپنی پہلی ترجیح بنائے۔ انہوں نے مسائل کے موقع پر ہی ازالہ کے لیے آوٹ ریچ پروگراموں اور ’رکھشا پنشن سمادھن‘ کو باقاعدگی سے منعقد کرنے کے لیے محکمے کی تعریف کی اور اس سمت میں کام جاری رکھنے کی تاکید کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

کشمیر میں بڑے اسکرین پرفلم دیکھنے کے شوقین لوگوںکا32سالہ انتظار ختم/وجے دھر

Next Post

ماہ ستمبر میں 10مسلح جھڑپوں میں دو دراندازوں سمیت 14ملی ٹنٹ ازجاں

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
ماہ ستمبر میں 10مسلح جھڑپوں میں دو دراندازوں سمیت 14ملی ٹنٹ ازجاں

ماہ ستمبر میں 10مسلح جھڑپوں میں دو دراندازوں سمیت 14ملی ٹنٹ ازجاں

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS