سری نگریکم اکتوبر کے این ایس مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 4 اکتوبر سے شروع ہونے والے دو دن کے لیے جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے، جس کے دوران وہ وہاں کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے، دو ریلیوں سے خطاب کریں گے اور ویشنو دیوی مندر میں پوجا کریں گے۔اس دوران دونوں صوبوں میں بڑے پیمانے پر سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں ۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 4 اکتوبر سے شروع ہونے والے دو دن کے لیے جموں و کشمیر کا دورہ کریں دورے کے پہلے دن، شاہ راجوری میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے، ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے اور صبح وشنو دیوی مندر کا دورہ کرنے کے بعد جموں میں مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔۵کتوبر کو وہ سری نگر کے راج بھون میں منعقد ہونے والی میٹنگ میں جموں و کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، فوج، نیم فوجی دستوں، ریاستی پولیس اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ حکام اعلیٰ سطحی میٹنگ میں حصہ لیں گے۔شاہ سری نگر میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کے آغاز اور سنگ بنیاد رکھنے سے پہلے بارہمولہ میں ایک جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔خیال رہے ۔امیت شاہ کو یکم اپریل کو یہاں آنا تھا تاہم وزیر عظم غیر ملکی دورے پر جانے کی وجہ سے وزیر داخلہ کودلی میں رہنے کی وجہ سے یہ دورہ ملتوی ہوا تھا ۔اس دوران کشمیر وادی اور جموں میں دونوں مقامات جہاں وزیر داخلہ کو خطاب کرنا ہے کو پہلے ہی سیل کیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے بڑے پیمانے پر انتظامات جاری ہے ۔






