Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

گزشتہ 6سالوں میں جموں کشمیر نے بے مثال ترقی کی /منوج سنہا

by Indian Times
02/10/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر….یکم اکتوبر ….سی این آئی…. جو لوگ علیحدگی پسندوں اور دہشت گردوں کی زبان بولتے ہیں وہ ہمارے شہیدوں کی قربانیوں کی توہین کرتے ہیں کا اعلان کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر یوٹی کی سرزمین ملک کی سالمیت کیلئے جموں و کشمیر پولیس، فوج، سی اے پی ایف کے شہداءکے خون اور قربانیوں سے لبریز ہے اور اگر کوئی ہندوستان کی خودمختاری کی توہین کرتا ہے تو اسے بخشا نہیں جائے گا۔سی این آئی کے مطابق لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے سرینگر کے ٹی آر سی گرونڈ میں 20ویں جموں و کشمیر پولیس شہداءمیموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئھ کہا کہ جموں و کشمیر پولیس کے بہادر دلوں اور جموں و کشمیر کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سلامتی، استحکام اور محفوظ ماحول میں ان کے اہم کردار کی بے لوث خدمات اور عظیم قربانی کو سلام پیش کیا۔انہوں نے کہا ”جموں کشمیر فوج، پولیس اور سی اے پی ایف سے ہمارے بہادر جوانوں کی قربانی کی روایت کی علامت ہے، اس لیے شہداءکی یادوں کو محفوظ رکھنا نہ صرف فورسز کی بلکہ پوری عوام کی بھی ذمہ داری ہے“۔منوج سنہا نے کہا ”ہمارے بہادر دلوں نے معاشرے کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ امن، ترقی اور خوشحالی ان کی لازوال قربانیوں سے ممکن ہوئی ہے۔ معاشرہ کبھی بھی ملک کے لیے فوجیوں کی بے پناہ قربانیوں کا قرض نہیں چکا سکتا لیکن انہیں اپنے ہیروز اور ان کے خاندان کے افراد کی عزت کو یقینی بنانا چاہیے۔ “ انہوں نے سوک ایکشن پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے جموں و کشمیر پولیس فورس کی ستائش کی۔پولیس کی انمول شراکت کو اجاگر کرتے ہوئے سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر کے 1.40 کروڑ لوگ آج پولیس فورس اور دیگر سیکورٹی اہلکاروں کی قربانیوں کی وجہ سے آزاد زندگی گزار رہے ہیں اور سانس لے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا”جموں و کشمیر کو محفوظ بنانے کے لیے شہدائ کے خون کی کوئی رقم معاوضہ نہیں دے سکتی۔ جموں و کشمیر پولیس نے ملک بھر میں ایک منفرد اعزاز حاصل کیا ہے۔“منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر قربانیوں کی علامت ہے اور ان کی یادوں کو محفوظ کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بہادر دلوں نے معاشرے کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، امن، ترقی اور خوشحالی ان کی لازوال قربانیوں سے ممکن ہوئی ہے۔ معاشرہ کبھی بھی فوجیوں کی ملک کے لیے بے پناہ قربانیوں کا قرض نہیں چکا سکتا لیکن انہیں اپنے ہیروز اور ان کے خاندان کے افراد کی عزت کو یقینی بنانا چاہیے۔گزشتہ 6سالوں میں جموں و کشمیر میں تبدیلی پر غور کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا کہ یوٹی نے بے مثال ترقی دیکھی ہے۔ انہوں نے کہا،”امن ترقی کی بنیاد ہے اور جموں کشمیر پولیس نے دیگر سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ خطہ ترقی کی راہ پر گامزن رہے“۔نوجوان نسل کی تعریف کرتے ہوئے سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں نے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور قومی پرچم کو بلند رکھا ہے۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ جموں و کشمیر پولیس امن کے دشمنوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھے گی اور وکست بھارت کے وڑن میں اپنا حصہ ڈالے گی۔ انہوں نے کہا کہ فٹ بال ہم سب کو اکٹھا کرتا ہے اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے جذبے، توانائی اور ہنر کو ایک خوشحال جموں و کشمیر کی تعمیر کے لیے استعمال کریں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹنٹ گورنر نے وجے دشمی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی

Next Post

آبادیاتی تبدیلی سماجی ہم آہنگی کیلئے دراندازی سے بڑا خطرہ /وزیر اعظم مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی

آبادیاتی تبدیلی سماجی ہم آہنگی کیلئے دراندازی سے بڑا خطرہ /وزیر اعظم مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS