Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Politics

محکمہ سیاحت کشمیر نے پانپور میں’ زعفران فیسٹول‘ کا کیااِنعقاد

by Indian Times
02/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

محکمہ سیاحت کشمیر نے پانپور میں’ زعفران فیسٹول‘ کا کیااِنعقاد
پانپورانفومحکمہ سیاحت کشمیر نے پانپور کی کریوالینڈس میں ایک ’زعفران فیسٹول ‘ کا اِنعقاد کیا۔اِس موقعہ پر صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے ، ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری ، ناظم سیاحت کشمیر فضل الحسیب ، ناظم زراعت کشمیر چودھری محمد اقبال ، زعفران کے کاشت کاراور دیگر شراکت دا ر موجود تھے۔ اِس فیسٹول کا اِنعقاد محکمہ زراعت ، سکاسٹ کشمیر ، کوآپریٹیو سوسائٹیز او ردیگر شراکت داروں کے اِشتراک سے کیا گیا تھا۔اِس موقعہ پر مہمان خصوصی صوبائی کمشنر کشمیر نے کہا کہ کشمیری زعفران پوری دُنیا میں مقبول ہے اور ہم سب کو اس کی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے تکنیکی اقدامات، تکنیکی مدد او رآبپاشی سہولیات سے زعفران کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے متعدد اقدامات متعارف کئے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ کسانوں کو ان اقدامات سے فائدہ اُٹھانے اور بہتر منافع کے لئے بہتر آبپاشی سہولیات اور جی آئی سر ٹیفکیشن کا اِستعمال کرنے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے کاشت کاروں کو بھی تلقین کی کہ وہ کریوا کی زمین کو کسی اور مقصد کے لئے اِستعمال نہ کریں کیوں کہ یہ زمین دُنیا کا بہترین زعفران پیدا کرتی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ سیاحوں نے مقامی لوگوں کی معیشت میں اِضافہ کیا ہے کیوں کہ سیاح زعفران کے کھیتوں کے مناظر کا تجربہ کر رہے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جی آئی ٹیگنگ نے کشمیر زعفران کے لئے نئی راہیں کھول دی ہیں اور حکومت اِس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے کہ زعفران کی کاشت اور کٹائی کے بعد کے اِنتظام کے دوران عالمی سطح پر تسلیم شدہ معیار کو پورا کیا جائے۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے اَپنے خیالا ت کا اِظہا رکرتے ہوئے کہا کہ حکومت زعفران کو کشمیر کے سیاحتی نقشے پر لانے کے لئے پُر عزم ہے اور اُنہوں نے کہا کہ ویٹ لینڈ اور زعفران پانپور کی مقامی آبادی کے لئے ایک دوسرے سے جُڑے ہوئے معیشت ہیں۔اُنہوں نے تمام شراکت داروں کے تعاون پر شکریہ اَدا کیا اور کہا کہ اس طرح کے مزید فیسٹولوں کا اِنعقاد بڑے پیمانے پر کیا جائے گا ۔ اُنہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کی شرکت آنے والی بہتر چیزوں کی علامت ہے۔اِس موقعہ پرناظم سیاحت کشمیر نے بھی اَپنے خیالا ت کا اِظہار کیا اور اُنہوں نے کہا کہ زعفران کے فروغ کے لئے زیادہ سے زیادہ مقامی لوگوں کو شامل کرنے کے لئے مزید فیسٹولوں کا اِنعقاد کیا جائے گاتاکہ متعلقہ کاشت کاروں کے معاشی مفادات کو ہر سطح پر محفوظ بنایا جاسکے۔اِس سے قبل فیسٹول میں بہت سے ثقافتی تقریبات اور سرگرمیاں ، لوک رقص اور موسیقی پرفارمنس دیکھنے کو ملی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

 کمشنر سیکرٹری ریونیو نے ڈی کے مارگ میں لینڈ پاس بک ، گولڈن کارڈ اور منظور ی نامے تقسیم کئے

Next Post

بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکمرانی ملک اور دنیا میں عزت بڑھانے کےلئے ہے/وزیر داخلہ امیت شاہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
Next Post
عسکریت پسندانہ سرگرمیوں میں 34 فیصد کمی آئی

بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکمرانی ملک اور دنیا میں عزت بڑھانے کےلئے ہے/وزیر داخلہ امیت شاہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS