سید محمد الطاف بخاری کا کرناہ سڑک حادثہ میں انسانی زندگیوں کے اتلاف پر اظہار افسوس
سرینگر/1نومبر/ اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے شمالی کشمیر کے کرناہ میں منگل کو رونما ہوئے سڑک حادثے میں چھ افراد کی موت اور کم از کم آٹھ افراد کے زخمی ہوجانے پر اپنے گہرے د±کھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہ حادثہ کرناہ کے نواگبرا علاقے میں کل ا±س وقت پیش آیا جب ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر ایک گہری کھائی میں جاگری۔اس واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سید محمد الطاف بخاری نے اپنے ایک پیغام میں کہا، ”کرناہ میں رونما ہوئے سڑک حادثے میں چھ انسانی زندگیوں کے اتلاف پر بے حد د±کھ اور افسوس ہوا۔ اس حادثے میں اپنے عزیزوں کو کھودینے والے ک±نبوں کے ساتھ میری دلی ہمدردی ہے اور میں اللہ تعالیٰ سے دست بہ د±عا ہوں کہ ا±نہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے اور فوت شدگان کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔“ اپنی پارٹی کے قائد نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس حادثے میں اپنے عزیز و اقارب کو کھو دینے والوں کو فوری معاوضہ فراہم کیا جائے اور زخمیوں کو بہترین ممکنہ علاج و معالجہ فراہم کیا جائے۔






