Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

چیف سیکرٹری نے سری نگر کے لوگوں کیلئے میگا عوامی دربار کی صدارت کی

by Indian Times
31/10/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

چیف سیکرٹری نے سری نگر کے لوگوں کیلئے میگا عوامی دربار کی صدارت کی
سری نگر/30اکتوبر/چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے بینکٹ ہال سری نگر میں ایک میگا عوامی دربار کی صدارت کی اور ضلع کے لوگوں کے مسائل اور مطالبات کا جائزہ لیا۔اِس موقعہ پرکمشنر سیکرٹری جی اے ڈی،صوبائی کمشنر کشمیر ، وی سی ایل سی ایم اے ، ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر، ایس ایم سی ، ناظم سکولی تعلیم ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹ ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز، مختلف محکموں کے سربراہان، ایس ایس پی سرینگر، ایس ایس پی ٹریفک، آر اینڈ بی کے چیف انجینئران، پی ڈی ڈی، پی ایچ ای اور ضلعی اِنتظامیہ کے دیگر سینئر افسران موجود تھے۔چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل سری نگر ملک آفتاب احمد، وائس چیئرمین ڈی ڈی سی بلال احمد بٹ، پی آر آئی کے نمائندے اور مختلف وفود بھی میگا عوامی رابطہ پروگرام کا حصہ تھے۔عوامی دربار کو عوام کی جانب سے زبردست ردِّعمل دیکھنے میں آیا جس میںلوگوں نے چیف سیکرٹری کو اپنے ترقیاتی مسائل اور مطالبات سے آگاہ کیا اور ان کے ازالے کے لئے ان سے مداخلت کا مطالبہ کیا۔وفود نے عوامی رابطہ پروگرام پر اطمینان کا اِظہار کیا اور کہا کہ یہ انہیں اپنی شکایات اور حکومت کو مناسب چینلوں کے ذریعے حل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔چیف سیکرٹری نے متعلقہ افسران کو موقعہ پر ہی ہدایات جاری کیں کہ وہ وفود اور افراد کی طرف سے پیش کردہ تمام مسائل کا جائزہ لیں اور ان کے جلداز جلد ازالے کے لئے کارروائی شروع کریں۔لوگوں نے بنیادی طور پر کچھ سڑکوں، وقفے وقفے سے پانی کی فراہمی، دیہات میں صحت سہولیات کی بہتر فراہمی اور صحت عامہ کے اداروں میں بنیادی ڈھانچے میں اضافے سے متعلق شہری مسائل کے بارے میں ان سے رابطہ کیا۔چیئرپرسن ڈی ڈی سی کھنموہ کی قیادت میں ایک وفد نے اَپنے علاقے میں تجاوزات، آبپاشی کی بہتر سہولیات، غیر قانونی کان کنی اور صنعتی اخراج کا مسئلہ اٹھایا۔وانیہامہ کے ایک وفد نے اپنے علاقے میں وقفے وقفے سے پانی کی فراہمی کا مسئلہ ُاٹھایا۔ پنتھہ چوک کے ایک وفد نے سٹیشن میں پانی کی نکاسی کا مسئلہ اُٹھایا اور کہا کہ نکاسی آب کے ناقص نظام کی وجہ سے نشیبی علاقوں کو برسات کے موسم میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اسی طرح لسجن کے ایک اور وفد نے اَپنے علاقے میں سکولوں کے بنیادی ڈھانچے اور نکاسی آب کے نیٹ ورک کی اَپ گریڈیشن پر زور دیا۔ہارون کے ایک وفد نے پی ایچ سی او رکھیل میدان کی اَپ گریڈیشن کا معاملہ اُٹھایا۔یوتھ کلبوں کے ایک اور وفد نے بھی چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا سے ملاقات کی اور اپنے متعدد مسائل اُٹھائے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ہر نوجوان کو موقعہ ملے اور وہ اَپنی اُمنگوں اور لگن سے آگے بڑھائیں۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ لوگوں کو اَب دفاتر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کوئی بھی سرکاری آفیسر آن لائن دائر کی گئی شکایات پر کام کرنے میں کوئی نااہلی نہیں دکھا سکتا کیونکہ خدمات کے لئے آن لائن درخواست کا جواب نہ دینے پر افسران کو جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔اُنہوں نے متعلقہ سربراہان کوہدایت دی کہ وہ حکومت کے اقدامات اور سکیموں کو مقبول بنائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوسکیں۔ڈاکٹرارون کمار مہتا نے تمام افراد اور وفود کو یقین دِلایا کہ ان کے پیش کردہ مسائل اور جائز مطالبات کو ترجیحی بنیاد پر حل کیا جائے گا۔ اُنہوں نے عوامی دربار کے دوران اٹھائے گئے عوامی مسائل کے بروقت ازالہ کے لئے متعلقہ اَفسران کو موقعہ پر ہی ہدایات دیں۔چیف سیکرٹری نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ ذاتی طور پر مقامات کا دورہ کریں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سیکرٹری امور نوجوان و کھیل کود نے کولگام کا دورہ کیا اور عوامی دربار کا اِنعقاد کیا

Next Post

سید محمد الطاف بخاری کا کرناہ سڑک حادثہ میں انسانی زندگیوں کے اتلاف پر اظہار افسوس

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
سید محمد الطاف بخاری کا کرناہ سڑک حادثہ میں انسانی زندگیوں کے اتلاف پر اظہار افسوس

سید محمد الطاف بخاری کا کرناہ سڑک حادثہ میں انسانی زندگیوں کے اتلاف پر اظہار افسوس

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS