Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Top Stories

7دہائیاں پہلے جو غلطیاںکی گئیں ،ملک آج اُن کی سزا بھگت رہا ہے /وزیر اعظم

by Indian Times
02/11/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر ….31 اکتوبرا….ے پی آئی…..آپریشن سندور کے دوران دشمن کو چھٹی کا دودھ یاد دلانے کا عندیہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اگر ملک کے پہلے وزیر داخلہ کو اجازت دے دی گئی ہوتی تو آج ہمیں جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ، 7دہائیاں گزر جانے کے باوجودہم ملک کے پہلے وزیر اعظم کے گناہوں کی سزا بھگت رہے ہیں۔ بھارت نے پچھلے ایک دہائی سے بین الاقوامی سطح پر اپنی ایک چھاپ چھوڑ دی ہے اور آج دنیا میں بھارت کی بات کو سنا اور مانا جاتا ہے ۔ اے پی آئی نیوز کے مطابق ملک کے پہلے وزیر داخلہ اور نائب وزیر اعظم کو اُن کے 150ویں تاریخ پیدائش پر دوسرے دن بھی خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت دنیا کا طاقتور ممالک میں سے ایک ابھر کر سامنے آیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ آج بھارت کی بات مانی اور سنی جاتی ہے ۔ وزیر اعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 12برسوں کے دوران سرکار نے کئی سخت فیصلے لئے جو ملک کے عوام کے مفاد میں تھے ۔ 370،35Aکا خاتمہ ، رام مندر کی تعمیر ، تین طلاق کو مرکزی حکومت کی حوصلیابیاں قرار دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے حکومت نے جو اقدامات اٹھائے وہ کسی سے چھپے ہوئے نہیں ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بیسرن پہلگام میں ہمارے 26کے قریب نہتے شہریوں کو جب گولیوں سے بوند کررکھ دیا گیا تو ہم نے دہشت گردی کی اعانت کرنے والوں کو اُن کے گھر میں گھس کر انہیں چھٹی کا دودھ یاد دلایا ۔ وزیر اعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر سردار ولب بھائی پٹیل کو 1947میں اجازت دی گئی ہوتی تو انہوں نے اُسی وقت جموں وکشمیر کو ملک میں ضم کردیا ہوتا ۔ تاہم ملک کے پہلے وزیر اعظم آنجہانی پنڈت جوہر لعل نہرو کی غلطیوںکا ہم ساتھ دہائیاں گزر جانے کے بعد بھی خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک ترقی کے راہ پر گامزن ہے اور سردار پٹیل کا خواب ہم شرمندہ تعبیر کررہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ 2047تک بھارت دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں جہاں شامل ہوگا وہیں ہم دنیا کی دوسری مضبوط ومستحکم معیشت بھی بن جائیں گے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

آپریشن سندور میں اصولوں اور ٹیکنالوجی کی مشترکہ طاقت کے ساتھ جنگ لڑی/جنرل اوپیندر ا دیودی

Next Post

12برسوں کے دوران غریبوں کو ترقی کی منزلوں پر گامزن کیا گیا امیت شاہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
امیت شاہ نے جموں سمارٹ سٹی کیلئے اِی۔ بس خدمات کا کیاآغاز

12برسوں کے دوران غریبوں کو ترقی کی منزلوں پر گامزن کیا گیا امیت شاہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS