Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

اپنے اہلکاروں کی تنخواہ کے لئے وافر فنڈس دستیاب ہیں/ اے ڈی جی پی کشمیر

by Indian Times
02/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

اپنے اہلکاروں کی تنخواہ کے لئے وافر فنڈس دستیاب ہیں/ اے ڈی جی پی کشمیر
سری نگر، یکم دسمبر/یو این آئی/جموں وکشمیر پولیس نے واضح کیا ہے کہ ان کے پاس اپنے اہلکاروں کو تنخواہ ادا کرنے کے لئے فنڈس کی کوئی کمی نہیں ہے۔پولیس کی طرف سے یہ وضاحت ان میڈیا رپورٹس کے بعد آئی ہے جن میں کہا گیا کہ بجٹ کی عدم دستیابی کے باعث پولیس کے ایک سیکشن کی تنخواہیں گذشتہ دو مہینوں سے رکی ہوئی ہیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس کشمیر وجے کمار نے اپنے ایک ٹویٹ میں وضاحت کرتے ہوئے کہا: ’سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک جعلی خبر کہ پولیس اہلکاروں کی تنخواہ پچھلے دو ماہ سے ادا نہیں کی گئی ہے، کے بارے میں وضاحت کی جاتی ہے کہ ہر ڈی ڈی او کے پاس تنخواہ کے مدات کے لئے وافر مقدار میں فنڈس دستیاب ہیں‘۔ایک پولیس ترجمان نے بعد ازاں کہا کہ پولیس ہیڈکوارٹر نے اپنے ملازمین بشمول نیشنل پینشن اسکیم (این پی سی) کے تحت آنے والے ملازموں کی تنخواہیں ادا کرنے کے لئے اپنے تمام یونٹوں کو مناسب مقدار میں فنڈس دستیاب رکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ میڈیا ادارے، میڈیا کے افراد اور کچھ لوگ یہ غلط خبریں پھیلا رہے ہیں کہ این پی ایس کے تحت آنے والے ملازمین کی گذشتہ دو ماہ سے تنخواہیں واگذار نہیں ہو رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایسی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے لہذا اس غلط خبر کو مسترد کیا جاتا ہے۔بتادیں کہ پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اس خبر کے رد عمل میں اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا: ’افسوس کی بات ہے کہ فرنٹ لائن پر اپنی خدمات انجام دینے والوں کی تنخواہیں گذشتہ دو ماہ سے رکی ہوئی ہیں‘۔انہوں نے ٹویٹ میں کہا: ’ان کنبوں جن کی روزی روٹی اسی تنخواہ پر منحصر ہے، کی حالت زار اور درد کو سمجھا جا سکتا ہے‘۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

ملک میں کووڈ کے مثبت معاملات میں اضافہ پر وزیر اعظم مودی کو تشویش

Next Post

لیفٹنٹ گورنر نے مالیاتی اداروں ، پبلک سیکٹر کے بینکوں اور سرکاری محکموں کی میٹنگ کی صدارت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
لیفٹنٹ گورنر نے مالیاتی اداروں ، پبلک سیکٹر کے بینکوں اور سرکاری محکموں کی میٹنگ کی صدارت کی

لیفٹنٹ گورنر نے مالیاتی اداروں ، پبلک سیکٹر کے بینکوں اور سرکاری محکموں کی میٹنگ کی صدارت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS