Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

لیفٹیننٹ گورنر نے آئی آئی ٹی جموں کے جگتی کیمپس کا کیادورہ

by Indian Times
03/08/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیفٹیننٹ گورنر نے آئی آئی ٹی جموں کے جگتی کیمپس کا کیادورہ
جموں….انفو….لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جگتی کیمپس میں فاﺅنڈیشن پروگرام کے اِفتتاحی سیشن میں آئی آئی ٹی جموں کے 2023 ءکے جوائننگ بیچ کے طلباءسے خطاب کیا۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں نئے طلباءکو مُبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ آئی آئی ٹی جموں میں عالمی معیار کی فیکلٹی آپ کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لئے آپ کی صلاحیتوں کو پروان چڑھائے گی۔اُنہوں نے کہا،” بھارت کا مستقبل اِنجینئرنگ کیرئیر کے لئے بہت سارے مواقع فراہم کرتا ہے ۔ چوں کہ قوم تحقیق اور ترقی ، بنیادی ڈھانچے او رتکنیکی ترقی میں سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے ہے ،بہت سارے مواقع اِنجینئروں کے لئے منتظر ہیں۔“ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم کی رہنمائی میں ہندوستان آگے بڑھ رہا ہے اور علمی معیشت سے چلنے والے ٹیکنالوجی اور سروسز ہَب کے طورپر اُبھر رہا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ” میک اِن اِنڈیا“ اور ” ڈیجیٹل اِنڈیا “ کے اَقدامات اور بڑھتے ہوئے سٹارٹ اَپ ایکو سسٹم سے نوجوان اَپنی شناخت اور اِنجینئرنگ میں ایک کامیاب کیرئیر بنانے کے لئے بہتر مواقع فراہم کرتے ہیں ۔لیفٹیننٹ گورنر نے طلباءسے کہا کہ وہ نئی راہیں تلاش کریں اور دُنیا بھر میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے ہم آہنگ رہنے کے لئے خود کو تیار کریں۔ اُنہوں نے کہا ،” ہمیں ایسے اِنجینئروں کی ضرورت ہے جو صرف دُنیا تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ جو نصابی کتابو ں سے ہٹ کر سوچیں گے اور چیلنجوں کو مواقع کے طورپر قبول کریں گے ۔ نوجوان اِنجینئروں کی مہارت ’ میک اِن اِنڈیا ‘ اور ’ سٹارٹ اَپ اِنڈیا ‘ کے مشن کو آگے بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوگی ۔“لیفٹیننٹ گورنر نے جاپان اور اَمریکہ کی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ ان ممالک کی اِنجینئرنگ مہارت نے ان کی ترقی میں اہم کردار اَدا کیا ہے اور دُنیا میں ان کا مقام بلند کیا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ دُنیا کی بڑی طاقتیں اِس بات کی گواہ ہیں کہ عظیم اِنجینئروں نے اِن قوموں کو بلندیوں تک پہنچانے میں اہم کردار اَدا کیا ہے۔اُنہوں نے کہا،” ہندوستان کو ایسے اِنجینئروں کی ضرورت ہے جو شہری کاری ، بنیادی ڈھانچے او ر سبھی کے لئے معیاری صحت خدمات او رتعلیم تک رَسائی کے چیلنجوں سے نمٹ سکیں۔ نوجوان اِنجینئروں کے خیالات اور حل ایک زیادہ جامع اور مساوی معاشرے کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔“لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” ہندوستان کو ایسے اِنجینئروں کی ضرورت ہے جو عالمی سطح پر تعاون کرسکیں ، پیچیدہ عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے دوسرے ممالک اور اِداروں کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دیں۔ مجھے یقین ہے کہ نوجوان اِنجینئروں میں نہ صرف ہندوستان کو خود اَنحصار بنانے کی صلاحیت ہے بلکہ اسے ایک عالمی رہنماکے طورپر بھی پوزیشن میں لانے کی صلاحیت ہے۔“اُنہوں نے تعلیمی اِداروںمیں ایک ایسا تعلیمی ماحول پید اکرنے پر زور دیا جو آج ایسا تعلیمی نظام کی حقیقت کی عکاسی کرتا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو اختراعیت کے گہوارہ کے طور پرترقی دینے کی ضرورت ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ اِنڈسٹریز کے ساتھ تعاون کر کے اور دُنیا کے چیلنجوں سے نمٹنے سے جامعات پیچیدہ مسائل کو حل کرنے کے لئے مہارتوں سے لیس گریجویٹ تیار کرسکتی ہےں۔اُنہوں نے کہا مزید کہا،”آئیے ایک بہتر کل کی تعمیر کے لئے اختراعیت اور اِنجینئرنگ کی طاقت کا اِستعمال کریں۔ ہندوستان کے سفر میں آگے آنے والے مواقع بہت ہیں او اس میں کوئی شک نہیں کہ نوجوان اِنجینئروں کی ذہانت اور عزم ہماری قوم کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔“لیفٹیننٹ گورنر نے طلباءسے کہا کہ وہ خواہش مند بنیں اور اَپنی عظیم قوم کو تبدیل کرنے کے لئے ٹیکنالوجی ، علم اور حکمت سے فائدہ اُٹھانے کے مقصد کے ساتھ اَپنا نیا سفر شروع کریں۔ڈائریکٹر آئی آئی ٹی جموں پروفیسر منوج سنگھ گوڑ نے پانچ روزہ فاﺅنڈیشن پروگرام کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔اِس تقریب میں پدم شری ڈاکٹر جنک پالٹا میک گلیگن ، وائس چانسلر ایس ایم وِی ڈی یو پروفیسر پرگتی کمار ، ڈائریکٹر آئی آئی ایم جموںپروفیسر بی ایس سہائے ، ڈائریکٹر ایمز جموں ڈاکٹر شکتی گپتا ، سی اے او اودھمپور ۔ سری نگر ۔ بارہمولہ ریلوے لائن ( یو ایس بی آر ایل ) ایس ۔ پی ماہی ،، سینئر اَفسران ، ممتاز شہری ، فیکلٹی ممبران اور طلباءنے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے سنجواں میں سستی کرایہ دار مکانات کمپلیکس کا کیااِفتتاح

Next Post

کپوارہ امن اور ترقی کی راہ پر آگے بڑھ رہا ہے:منوج سنہا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post

کپوارہ امن اور ترقی کی راہ پر آگے بڑھ رہا ہے:منوج سنہا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS