Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

اَتل ڈولو نے جموں و کشمیر میں’ وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ‘کی عمل آوری کی تیاریوں کا لیاجائزہ

by Indian Times
03/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

اَتل ڈولو نے جموں و کشمیر میں’ وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ‘کی عمل آوری کی تیاریوں کا لیاجائزہ

 

جموںانفو ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے سول سیکرٹریٹ میں ’ وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ ‘ (او ڈی او پی ) کی عمل آوری کی تیاریوںکا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت پرشانت گوئیل ، ڈائریکٹران باغانی جموں / کشمیر ، ڈائریکٹر ان زراعت جموں / کشمیر ، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر ( پی اینڈ ایم ) جموںوکشمیر ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایچ پی ایم سی ، جنرل منیجر یو ٹی ایل بی سی ، آر بی آئی اے جی ایم جموں ، چیف منیجر پی این بی جموں ، سکاسٹ جموں / کشمیر کے نمائندے اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔ کشمیر میں مقیم اَفسران نے بذریعہ وڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے آفیسر کو ہدایت دی کہ وہ ہر ضلع سے ایسی مصنوعات کی نشاندہی کے لئے متعلقہ اور دیگر محکموں سے ایک ماہر کمیٹی تشکیل دیں جن کا برآمدی معیار اَچھاہو اور ان کی بین الاقوامی سطح پر مارکیٹنگ کی جاسکے۔اَتل ڈولو نے متعدد مصنوعات تجویر کیں جن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مانگ ہے جیسے سیب ، اخروٹ ، زعفران ، ٹراﺅٹ فِش ، اون ، ریشم ، باسمتی ریس ، راجماش ، مصالحہ ، کالا جیرا ، انار دانہ ، شہد کی مصنوعات ، بسوہلی مصوری اور دیگر ایسی مصنوعات جو کہ بہت زیادہ مارکیٹ میں ہیں جس کی قیمت سے کسانوں کو فائدہ ہوگا۔اِس موقعہ پر اُنہیں جانکاری دی گئی کہ ہر ضلع میں ایک مشترکہ سہولیت مرکز قائم کیا جائے گا یا دو سے زائد اَضلاع کو شامل کیا جائے گا جہاں ٹیسٹنگ لیبارٹریوں ، پروڈکٹ ڈیولپمنٹ سینٹروں ، ٹریننگ سینٹروں ، کامن کولڈ سٹوریج وغیرہ جیسی سہولیات موجود ہوں گی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کمیٹی سے کہا کہ وہ تمام متعلقہ محکموں کی مشاورت سے جلد اَز جلد اَپنی رِپورٹ پیش کرے تاکہ ” وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ “ سکیم تمام فارمر کمیونٹی اورایگری پرینیوروں تک یکساں طور پر پہنچ جائے۔اِس سے قبل ایک تفصیلی پرزنٹیشن دی گئی جس میں ” وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ “ سکیم کا جائزہ شرکا¿ کو پیش کیا گیا ۔ اِس موقعہ پریہ بتایا گیا کہ فوڈ پروسسنگ مرکزی حکومت کے اتما نر بھر بھارت ابھیان کے تحت ایک اہم شعبہ ہے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ فوڈ پروسسنگ جموں وکشمیر میں غیر منظم شعبہ ہے اور اِس سکیم سے فوڈ پروسسنگ سیکٹر میں روزگار میں اِضافہ ہوگا۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ جموں وکشمیر میں 144فوڈ پروسسنگ یونٹ ہیں جو بڑے پیمانے پر غیر منظم ہیں اور بیکری مصنوعات ، اچار ، مصالحے ، جام، جیلی ، جوس ، شہد وغیرہ کی تیاری میںمصروف ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

آلوک کمار نے بیک ٹو ولیج پروگرام کے ایک حصے کے طور پر بگلا جکھ پنچائت کا کیا دورہ

Next Post

کولگام کی تمام 178 پنچایتوں میں ” بیک ٹو وِلیج “ عوامی ردِّعمل کا مشاہدہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
کولگام کی تمام 178 پنچایتوں میں ” بیک ٹو وِلیج “ عوامی ردِّعمل کا مشاہدہ

کولگام کی تمام 178 پنچایتوں میں ” بیک ٹو وِلیج “ عوامی ردِّعمل کا مشاہدہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS