بھارت اب دنیا کو سازوسامان مہیا کرنے کےلئے تیار /وزیراعظم
سرینگر02نومبرسی این آئی
وزیر اعظم نریندر مودینے کہا ہے کہ جرت مندانہ اصلاحات‘ اہم بنیادی ڈھانچے اور بہترین صلاحیتوں کے ساتھ ہم نئے بھارت کے وڑن کی جانب آگے بڑھ رہے ہیں۔ آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ”انویسٹکرناٹک 2022“ چوٹی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ حکومت کی توجہ معقولیت پر مبنی طریقہ کار کے ساتھ پالیسی سطح کے بحران کو ختم کرنے پر مرکوز ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکار نے لال فیتہ شاہی کے چنگل سے سرمایہ کاروں کو آزاد کردیا ہے اور انہیں وسیع مواقع فراہم کئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کی سست رفتاری کےباوجود بھارت ایک بہترین جمہوری ڈھانچے کے سبب عالمی سطح پر ایک روشن ستارے کی مانند چمک رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف اصلاحات بلکہ بنیادی ڈھانچے کے سیکٹر میںنئے بھارت کی ترقی غیر معمولی اور بے مثال ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ نوجوانوں کیصلاحیت کو محدود کرنے کی بجائے سرکار انہیں مزید نئے امکانات تلاش کرنے کیلئے ایکماحولی نظام فراہم کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سرکار نے ان شعبوں میں بھی سرمایہکاری کی حوصلہ افزائی کی ہے‘ جہاں پہلے نجی سرمایہ کاری نہیں ہورہی تھی۔ ان شعبوںمیں دفاع‘ ڈرونز‘ خلائ اور Geo-spatial میپنگ شامل ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ برس بھارت میں تقریبا 84 ارب امریکی ڈالر کی ریکارڈ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاریہوئی اور ایسا تجارت کرنے میں سہولت کو بڑھانے کے مقصد سے کی گئی‘ متعدد اصلاحاتکے سبب ممکن ہوسکا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت ایک ایسا مقام ہے جہاں ثقافت اورٹیکنالوجی دونوں ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔ مودی نے کہا /101






