جموں۔۔۔۔انفو۔۔۔۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کولگام میں سابق فوجی اور اُن کے اہل خانہ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ اُنہوں نے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے منظور احمد وگے کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔اُنہوں نے کہا ،” میں کولگام میں منظور احمد واگے اور اُن کے کنبے پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔پوری قوم دُکھ کی اِس گھڑی میں سوگوار کنبے کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔ میں نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ زخمیوں کو بہترین علاج و معالجہ فراہم کیا جائے۔ اُن کی جلد صحتیابی و شفایابی کے لئے دعا گو ہوں۔ میں لوگوں کو یقین دِلاتا ہوں کہ اس بُزدلانہ حملے کے مجرموں کو جلد ہی کیفر کردارتک پہنچایا جائے گا۔“






