Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

نابارڈ نے جموں و کشمیر کیلئے ترجیحی شعبہ کریڈٹ پوٹینشل 49795.58 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا

by Indian Times
04/02/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں… انفو….نیشنل بینک فار ایگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ ( این اے بی اے آر ڈی ) نے جموں و کشمیر یونین ٹیر یٹری کیلئے سال 2026-27 کے ترجیحی شعبہ ( پریارٹی سیکٹر) کے تحت کریڈٹ پوٹینشل کا تخمینہ 49795.58 کروڑ روپے لگایا ہے ۔ چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے آج این اے بی اے آر ڈی کی جانب سے منعقدہ کریڈٹ سیمینار کے دوران یہ فوکس پیپر جاری کیا ۔ اس سیمینار نے پالیسی سازوں ، بینکروں اور دیگر کلیدی اسٹیک ہولڈرز کیلئے ایک فورم فراہم کیا تا کہ خطے میں پائیدار اور جامع ترقی کو فروغ دینے کیلئے حکمت عملیوں پر غور و خوض کیا جائے ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے این اے بی اے آر ڈی کی جانب سے فوکس پیپر کے اجراءپر اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے تھیم ” لاسٹ مائل کریڈٹ انکلوژن : ریچنگ دی ان ریچڈ “ پر روشنی ڈالی اور پوٹینشل لنکڈ پلان ( پی ایل پی ) کو ایک اہم منصوبہ بندی کا آلہ قرار دیا جو کریڈٹ کے بہاو¿ اور ترقی کی ترجیحات کی رہنمائی کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ این اے بی اے آر ڈی کے تخمینے حقیقت پسندانہ اور قابلِ حصول ہیں اور کسان کریڈٹ کارڈز کی عالمگیر کوریج کے ساتھ بروقت اور مناسب کریڈٹ کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے انفراسٹرکچر کو مضبوط کرنے میں آر آئی ڈی ایف کے کردار کی تعریف کی ۔ معیشت کو سبسٹنس سے کمرشل طور پر قابلِ عمل زراعت کی طرف منتقل کرنے پر زور دیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے انفراسٹرکچر ، پروسیسنگ ، ویلیو ایڈیشن ، ٹرم لینڈنگ ، نایاب فصلوں اور کے سی سی میں مناسب تبدیلیوں پر زیادہ توجہ دینے پر زور دیا ۔ اور نے دواو¿ں اور خوشبو دار پودوں کو آمدنی بڑھانے کے مواقع کے طور پر اجاگر کیا ۔ چیف سیکرٹری نے یونیورسٹیوں ، بینکوں اور لائن ڈیپارٹمنٹس کو ملوث کرنے والے مربوط طریقہ کار کی وکالت کی ۔ انہوں نے اون پروسیسنگ اور ماہی گیری جیسے شعبوں پر توجہ دینے کی تاکید کی اور ایس ایچ جیز اور ” لکھپتی دی دیز “ کو ابھرتے ہوئے انٹر پرنیورز کے طور پر کریڈٹ کے ذریعے سپورٹ کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے مشن یووا کی کامیابی ، کولیٹرل کے بجائے ہُنر پر مبنی لینڈنگ کی ضرورت ، ٹورازم کو ڈی سینٹرلائز کرنے کیلئے ہوم اسٹیز کو فروغ دینے ، ہینڈی کرافٹس میں ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اور ٹریس ایبلٹی اور یو ایل آئی کو جموں و کشمیر میں فوکسڈ رول آو¿ٹ کی ضرورت والا ممکنہ گیم چینجر قرار دیا ۔ انہوں نے جے اینڈ کے گرامین بینک سے وابستہ بینکنگ کو ریسپانڈنٹس ( بی سیز ) میں مائیکرو اے ٹی ایمز بھی تقسیم کئے ۔ فوکس پیپر میں سیکٹر وار کریڈٹ پروجیکشنز کا خاکہ پیش کیا گیا ہے جس میں زراعت اور اس سے متعلقہ شعبوں ، ایم ایس ایم ایز ، فارم اور نان فارم سرگرمیوں کے علاوہ دیہی انفراسٹرکچر پر مضبوط توجہ دی گئی ہے ۔ اس سے قبل جنرل منیجر اور افسر انچارج ( جی ایم /او آئی سی ) نابارڈ مسٹر وکاس متل نے جموں و کشمیر میں دیہی کریڈٹ کے بہاو ، زراعت ، متعلقہ سرگرمیوں ، ایم ایس ایم ایز اور دیہی انفراسٹرکچر کو مضبوط کرنے کیلئے نابارڈ کے مسلسل عزم پر روشنی ڈالی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹنٹ گورنر کی عوام کو شبِ برآت کے بابرکت موقع پر مبارکباد 

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے ’ امر اُجالا اِنسپریشنل ٹیچرز ایوارڈ‘ تقریب سے خطاب کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے ’ امر اُجالا اِنسپریشنل ٹیچرز ایوارڈ‘ تقریب سے خطاب کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے ’ امر اُجالا اِنسپریشنل ٹیچرز ایوارڈ‘ تقریب سے خطاب کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS