جموں .. انفو . نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے کہا کہ جموں و کشمیر میںطے شدہ ملازمتوںکے شعبوں کے لئے کم از کم اُجرتوں پر اکتوبر 2022 میں نظرِ ثانی کی گئی ہے اور آئندہ کوئی بھی نظرِ ثانی اس وقت کی جائے گی جب مرکزی حکومت ضابط 2019 کے تحت نیشنل فلور ویجز کو نوٹیفائی اور نافذ کرے گی جو جموں و کشمیرکی یونین ٹیریٹری پر بھی لاگو ہوگی۔نائب وزیر اعلیٰ نے اِن باتوں کا اظہار ایوان میں رُکن اسمبلی علی محمد ڈار کی طرف سے اُٹھائے گئے کم از کم اُجرتوں میں اِضافے سے متعلق ایک سوال کا جواب د یتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے وزارتِ محنت و روزگار اور چیف لیبر کمشنر (سینٹرل) کے دفتر کے ذریعے کم از کم اُجرت ایکٹ 1948 کے تحت لاگو اُجرتی ڈھانچے میں نظر ثانی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔سریندر کمار چودھری نے مزید کہا کہ یہ نظرثانی ویریبل مہنگائی الاو¿نس (وِی ڈِی اے) میں ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے جو صنعتی کارکنوں کے لئے کنزیومر پرائس اِنڈکس( سی پی آئی۔آئی ڈبلیو ) سے جڑا ہوا ہے اورمزدوروں کے مختلف ہنرکے زُمروں میں مہنگائی کے دباو¿ اور زِندگی گزارنے کے اخراجات سے نمٹنے کا ہدف رکھتی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ تازہ ترین مرکزی نوٹیفکیشن (یکم اکتوبر 2024 ءسے مو¿ثر اور بعد میں اَپ ڈیٹ شدہ) کے تحت غیر منظم شعبے اور شیڈول شدہ ملازمتوںمیں کام کرنے والے مزدوروں کے لئے کم از کم اُجرتوں میں تمام مہارتی زُمروں بشمول غیر ہنرمند، نیم ہنرمند اور ہنرمند مزدوروں کے لئے اِضافہ کیا گیا ہے جبکہ اِنتہائی ہنرمند کارکنان کے لئے اس سے بھی زیادہ شرحیں مقرر کی گئی ہیں۔نائب وزیرا علیٰ نے کہا کہ ان نظر ثانی شدہ اُجرتوں میں بنیادی اُجرت اورویریبل مہنگائی الاو¿نس (وِی ڈِی اے) دونوں اجزا¿ شامل ہیں جیسا کہ مرکزی حکومت نے نوٹیفائی کیا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ضابط اُجرت 2019 (جو 21 نومبر 2025 ءسے پورے ہندوستان میں بشمول جموں و کشمیر، کنسولڈیٹیڈ لیبر کوڈز کے حصے کے طور پر نافذ العمل ہے) کے تحت مرکزی حکومت نے قومی کم از کم اُجرت کے لئے دفعات وضع کی ہیں اور سماجی و معاشی معیارات کی بنیاد پر کم از کم اُجرتوں میں وقتاً فوقتاً نظرثانی کے طریقہ کار کو مضبوط بنایا ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ کم از کم اُجرت ایکٹ 1948 کو کوڈ آف ویجز 2019 میں ضم کر دیا گیا ہے اور اب اُجرتوں کا تعین اسی ضابطے کے تحت کیا جائے گا۔نائب وزیرا علیٰ نے مزید کہا کہ حکومت جموں و کشمیر نے شیڈول شدہ ملازمتوں کے لئے کم از کم اُجرتوں پر نظر ثانی ایس او 513 بتاریخ 12 اکتوبر 2022 ءکے ذریعے کی تھی۔ اُنہوں نے بتایا کہ کم از کم اُجرت ایکٹ 1948 کی دفعہ 3(1)(بی) کے تحت متعلقہ حکومت کو دفعہ 5 کی دفعات کے مطابق کم از کم اُجرتوں کی شرحوں میں نظرثانی کے لئے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا اِختیار حاصل ہے اور یہ نظر ثانی اکتوبر 2027 ءتک جاری رہے گی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جب بھی مرکزی حکومت کوڈ آف ویجز 2019 کے تحت قومی کم از کم اُجرت کو نوٹیفائی اور نافذ کرے گی وہ جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری پر بھی لاگو ہوگی۔اِ س ضمن میں اراکینِ اسمبلی محمد یوسف تاریگامی اور حسنین مسعودی نے ضمنی سوالات بھی اُٹھائے۔






