سرینگر….03فروری ….ایس این این…. جموںکشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ سیاسی قیادت سے بات چیت اور کلیدی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کیلئے وزیر داخلہ امیت شاہ کا تین روزہ دورہ جموں کشمیر 5فروری سے ہوگا ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ 5 سے 7 فروری تک تین دن کیلئے جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے تاکہ سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیں، سیاسی قیادت سے بات چیت کریں اور کلیدی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں۔ سرکار ی ذرائع نے بتایا کہ امیت شاہ 5 فروری کی شام جموں پہنچیں گے اور اسی دن لوک بھون میں سیاسی رہنماو¿ں سے ملاقاتیں کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ 6فروری کو وزیر داخلہ سرحدی حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے کٹھوعہ ضلع کے ہیرا نگر کے بین الاقوامی سرحدی علاقے کا دورہ کریں گے۔ دن کے آخر میں وہ جموں میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کریں گے تاکہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سیکورٹی کے مجموعی حالات کا جائزہ لیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ 7 فروری کی شام کو وزیر داخلہ امیت شاہ سرینگر کا سفر کریں گے، جہاں سے وہ بعد میں چھتیس گڑھ کیلئے روانہ ہونے سے پہلے کئی ترقیاتی اقدامات کا آغاز کریں گے۔جائزہ میٹنگ میں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا، مرکزی وزارت داخلہ کے سینئر افسران، سیکورٹی فورسز، انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے اعلی سول اور پولیس افسران شرکت کریں گے۔






