Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Politics

راجوری اور بارہمولہ کی ریلیاں تاریخی نوعیت کی ہوں گی/ رویندر رینہ

by Indian Times
04/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

راجوری اور بارہمولہ کی ریلیاں تاریخی نوعیت کی ہوں گی/ رویندر رینہ
سری نگر،03 اکتوبر/یو این آئی/بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ کا کہنا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اپنے دورہ جموں و کشمیر کے دوران راجوری اور بارہمولہ میں اپنی نوعیت کی تاریخی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان ریلیوں میں شرکت کرنے کے لئے لوگوں کا سیلاب امڈ آئے گا۔بتادیں کہ وزیر داخلہ امیت شاہ جموں وکشمیر کے تین روزہ دورے پر پیر کو جموں پہنچ رہے ہیں۔ وہ اپنے دورے کے دوران 4 اکتوبر کو راجوری میں جبکہ 5 اکتوبر کو شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔موصوف صدر نے پیر کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کہا کہ یہ ریلیاں اپنی نوعیت کی تاریخی ریلیاں ہوں گی۔انہوں نے کہا: ’امیت شاہ جی آج جموں پہنچ رہے ہیں وہ منگل کو راجوری میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کریں گے اور اس کے بعد بدھ کو وہ بارہمولہ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کریں گے‘۔ان کا کہنا تھا کہ ان ریلیوں میں لوگوں کا سیلاب امڈ آئے گا۔انہوں نے کہا کہ بارہمولہ میں امیت شاہ جی ریلی سے خطاب کرنے کے علاوہ یہاں کئی پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کریں گے۔انتخابات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں رویندر رینہ کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں انتخابات منعقد کرانا الیکشن کمیشن ا?ف انڈیا کے اختیار میں ہے تاہم بی جے پی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے ہمیشہ سے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے انتخابات کی تیاریاں شروع کی ہیں اور الیکشن کمیشن جس وقت بھی اعلان کرے گا ہم حصہ لینے کے لئے تیار ہوں گے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

اتل ڈولو نے ایل ایس ڈی کے خلاف اٹھائے گئے کنٹینمنٹ اقدامات کا لیا جائیزہ

Next Post

 سری نگر، بارہمولہ، راجوری اور میں اضافی چیک پوائنٹس قائم،ڈرون بھی متحرک

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
 سری نگر، بارہمولہ، راجوری اور میں اضافی چیک پوائنٹس قائم،ڈرون بھی متحرک

 سری نگر، بارہمولہ، راجوری اور میں اضافی چیک پوائنٹس قائم،ڈرون بھی متحرک

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS