Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

سید محمد الطاف بخاری نئی دلی میں مرکزی وزیر داخلہ سے ملاقی

by Indian Times
05/01/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سید محمد الطاف بخاری نئی دلی میں مرکزی وزیر داخلہ سے ملاقی

پونچھ میں شہری ہلاکتوں پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا، ملوثین کو کڑی سے کڑی سزا دلانے کا مطالبہ

 

وزیر داخلہ نے اپنی پارٹی کے سربراہ کو یقین دلایا کہ ملی ٹنسی سے نمٹنے کے دوران کسی شہری ہلاکت کو برداشت نہیں کیا جائے گا

سرینگر: اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے آج نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی اور پونچھ میں تین شہریوں کی ہلاکت کے حالیہ واقعہ پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا اور وزیر داخلہ سے مانگ کی کہ ملوثین کو کڑی سے کڑی سزا یقینی بنائی جائے۔

موصولہ بیان کے مطابق وزیر داخلہ سے ملاقات کے دوران سید محمد الطاف بخاری نے زور دیا کہ پونچھ میں تین شہریوں کی ہلاکت میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور انہیں سخت سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا، ’’اس واقعہ سے جموں و کشمیر کے لوگ شدید دکھی ہیں۔ وہ انصاف چاہتے ہیں۔ ذمہ دار افراد کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے۔‘‘

سید محمد الطاف بخاری نے وزیر داخلہ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اس بات پر بھی زور دیا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے دوران سیکورٹی ایجنسیوں کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ کسی شہری کی موت یا انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہ ہو۔ شہریوں کے قتل عام کو برداشت نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی ایسا ہونا چاہیے۔

بیان میں کہا گیا، ’’اس پر وزیر داخلہ نے سید محمد الطاف بخاری کو یقین دلایا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ مستقبل میں کسی شہری کی ہلاکت نہ ہو، اور تین شہریوں کی حالیہ ہلاکتوں کے ذمہ داروں کو زمینی قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔‘‘

مزید برآں، سید محمد الطاف بخاری نے جموں و کشمیر میں جاری بجلی بحران کا مسئلہ بھی وزیر داخلہ کی نوٹس میں لایا اور جموں و کشمیر میں سخت سردی کے دنوں میں بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بجلی کی اضافی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا، ’’جموں و کشمیر کے لوگ ان سخت سردی کے ایام میں بجلی کی قلت سے دوچار ہیں۔ یو ٹی کو اضافی بجلی کی فراہمی کی فوری ضرورت ہے تاکہ ضروریات پوری ہوں۔ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ جموں و کشمیر کو بجلی کی اضافی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔‘‘

 

ShareTweetSendSend
Previous Post

 دہشت گردی کے خطرات، سائبر فراڈپر ہوگا تبادلہ خیال : وزیر اعظم نریندر مودی اوروزیر داخلہ امیت شاہ کانفرنس میںشرکت کریں گے

Next Post

دفعہ 370کینسرکی طرح تھا جس کو ہمیشہ ہمیشہ کےلئے کیا گیاختم /نائب صدر ہند

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post

دفعہ 370کینسرکی طرح تھا جس کو ہمیشہ ہمیشہ کےلئے کیا گیاختم /نائب صدر ہند

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS