Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ٹارگٹ کلنگ نیا چیلنج ،امسال350پستول برآمد :سیکورٹی حکام

ملی ٹنسی میں شامل ہونے والے مقامی نوجوانوںکی عمر بہت کم 64فیصد ایک سال میں ہی ازجان

by Indian Times
05/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر//سیکورٹی حکام کاکہناہے کہ جموں و کشمیر میں ملی ٹنسی کی صفوں میں شامل ہونے والے نوجوانوں کی ’’عمر بہت کم‘‘ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ رواں سال جنوری کے اوائل سے مئی کے آخرتک ایسے 64 فیصد سے زیادہ مقامی ملی ٹنٹ مارے گئے ،جو ایک سال یااسے بھی کم ووقت پہلے ملی ٹنٹ گروپوںمیں شامل ہوئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ زمینی انٹیلی جنس کے ایک مضبوط نیٹ ورک کی مدد سے سیکورٹی فورسز نے اس سال کے پہلے پانچ مہینوں میں انسداد ملی ٹنسی کی کارروائیوں میں اضافہ کیا ہے، حالانکہ جنوبی کشمیر میں متواتر تشدد تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔

جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق خبررساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے ایک نیو زرپورٹ میں سیکورٹی ذرائع کاحوالہ دیتے ہوئے رواں سال جنوری کے اوائل سے مئی کے آخرتک ایسے 64 فیصد سے زیادہ مقامی ملی ٹنٹ مارے گئے ،جو ایک سال یااسے بھی کم ووقت پہلے ملی ٹنٹ گروپوںمیں شامل ہوئے تھے ۔اس سال یکم جنوری سے31 مئی کے درمیان مارے گئے ٹنٹوں کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے سیکورٹی حکام نے کہا کہ ایک سال کے اندر 64.1 فیصد نئے ملی ٹنٹ بھرتی کئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملی ٹنسی میں شامل ہونے والوں میں سے صرف 26.6 فیصد 12 ماہ سے زیادہ عرصے تک رہے، جب کہ ان میں سے9.3 فیصد کی قسمت کا علم نہیں تھا۔

مزید تفصیلات بتاتے ہوئے، حکام نے کہا کہ ملی ٹنٹ گروپوںمیں شامل ہونے والوں میں سے28.1 فیصد ایک ماہ کے اندر،54.7 فیصد 6 ماہ کے اندر اور 59.4 فیصد9 ماہ کے اندر مارے گئے۔سیکورٹی حکام نے بتایا کہ اس سال کے پہلے5 مہینوں میں وادی کشمیر میں70 سے 75 نوجوان مختلف ملی ٹنٹ گروپوں میں شامل ہوئے ہیں۔ پچھلے سال کی اسی تعداد کے برابر تھی۔انہوں نے کہا کہ وادی میں جنوبی کشمیر بدستور ملی ٹنسی کا گڑھ بنا ہوا ہے کیونکہ اس خطے میں اس سال کے پہلے 5 مہینوں میں سیکورٹی فورسز کے ذریعہ 59ملی ٹنٹ مارے گئے جبکہ وسطی اور شمالی کشمیر میں ایسی31 ملی ٹنٹ ہلاکتیں ہوئیں۔سیکورٹی حکام کے مطابق جنوری کے اوائل سے مئی کے آخرتککل90ملی ٹنٹ مارے گئے ،جن میں سے 26 پاکستانی شہری تھے اور یہ تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے جب انسداد دہشت گردی کی100 کارروائیوں میں 20 غیر ملکیوں سمیت 182ملی ٹنٹ گرد مارے گئے۔

حکام نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران45ملی ٹنٹوںکو اسلحہ اور گولہ بارود کے بھاری ذخیرے کے ساتھ گرفتار کیا گیا، تجزیوں اور انٹیلی جنس معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ اے کے اسالٹ رائفلز، دیسی ساختہ بموں اور چسپاں بموں کے علاوہ ٹارگٹ کلنگ کے لیے پستول کی بڑی سپلائی کی گئی ہے۔نیو زرپورٹ کے مطابق سیکورٹی حکام نے بتایا کہ رواں سال جنوری کے اوائل سے مئی کے آخرتک47انکائونٹروں میں مارے گئے90 میں سے 6ملی ٹنٹوں کو لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی کوشش کرتے ہوئے ہلاک کر دیا گیا۔انہوںنے مزیدکہاکہ پاکستان میں مقیم کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا،کیونکہ اس سال جنوری سے اب تک اس کے52ملی ٹنٹوںکوہلاک کیاگیااور18دیگر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سیکورٹی حکام کے مطابق پاکستان میں مقیم ایک اورکالعدم تنظیم جیش محمد کے 20ملی ٹنٹ مارے گئے جبکہ 4کو گرفتار کیا گیا، اس کے بعد حزب المجاہدین سے وابستہ11ملی ٹنٹ ہلاک اور ایک گرفتارہواجبکہ البدرسے وابستہ 4ملی ٹنٹ ہلاک ہوئے اور 3دیگر گرفتارہوئے ۔حکام نے بتایا کہ پلوامہ ضلع میں27ملی ٹنٹ مارے گئے، جن میں7 غیر ملکی شامل ہیں، اس کے بعد اننت ناگ ضلع میں12،کولگام ضلع میں11اورضلع شوہیان میں9ملی ٹنٹ زجان ہوئے۔ حکام نے بتایا کہ کولگام میں مارے گئے11 دہشت گردوں میں سے5 غیر ملکی تھے۔سیکورٹی حکام نے کہا کہ امسال ایک اور تشویشناک رُجحان دیکھا گیا جس میں پستول کی بڑی آمد بظاہر ٹارگٹ کلنگ کو انجام دینے کے لئے تھی۔حکام نے بتایا کہ رواں سال جنوری سے اب تک انسداد سیکیورٹی فورسز نے تقریباً350 پستول برآمدکئے ہیں جن میں سے مئی کے مہینے میں92 قبضے میں لئے گئے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

کوآپریٹو ماڈل درمیانی راستہ ہے جو کامیابی کی کنجی ہے/ امت شاہ

Next Post

وادی بھرمیںگرمی کی شدید لہرجاری

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
وادی بھرمیںگرمی کی شدید لہرجاری

وادی بھرمیںگرمی کی شدید لہرجاری

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS