Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

جموں کشمیر میں دفعہ 370کی منسوخی کے بعد مکمل طور پر امن بحال ہوا

خاندانی سیاست ختم ہو گئی ۔ ملک میں آنے والے 30 سے 40 سال تک کا وقت بی جے پی کا ہوگا /امیت شاہ

by Indian Times
05/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر//جموں کشمیر میں دفعہ 370کی منسوخی کے بعد مکمل طور پر امن بحال ہوا کا دعویٰ کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ تمام شمال مشرقی ریاستوں میں بی جے پی کے اقتدار میں ہونے کے ساتھ خطے میں سرحدی تنازعات اور عسکریت معاملات کو سال 2024 تک حل کیا جائے گا ۔

سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق حیدر آباد میں بی جے پی قومی ایگزیکٹیو کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کنبہ پرستی ، ذات پات کو تنقید کا نشانہی بناتے ہوئے کہا کہ ایسی سیاست سب سے بڑا گناہ ہے اور سالوں تک ملک کو اس کا درد برداشت کرنا پڑا ہے، لیکن اب خاندانی سیاست ختم ہوجائے گی۔ انہوںنے دعویٰ کیا کہ ملک میں آنے والے 30 سے 40 سال تک کا وقت بی جے پی کا ہوگا اور پارٹی آندھرا پردیش ، تمل ناڈو ، اوڈیشہ سمیت دیگر سبھی ریاستوں میں اقتدار حاصل کرے گی، ساتھ ہی کنبہ پرستی کی سیاست کو ختم کردے گ

ی۔امیت شاہ نے کہا کہ کانگریس فیملی کی پارٹی بن کر رہ گئی ہے۔ کئی کانگریسی لیڈر پارٹی میں داخلی جمہوریت کیلئے لڑ رہے ہیں، لیکن گاندھی فیملی تنظیمی الیکشن نہیں ہونے دے رہی ہے ، اس سے انہیں پارٹی پر اپنا کنٹرول کھونے کا ڈر ہے۔جموں کشمیر کی بات کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد ملک کے لوگوں کے ساتھ بی جے پی کے عہد کی تکمیل قرار دیا اور زور دے کر کہا کہ اس کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں امن بحال ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی حکومت کی بہترین کوششوں اور عوام نواز پالیسیوں سے ہی شمال مشرقی ریاستوں میں بھی امن قائم ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے کے تمام تنازعات 2024 تک حل ہو جائیں گے چاہئے وہ وہاں سرحدی تنازعات ہو یا عسکریت پسندی کا معاملہ ہو۔ انہوں نے ترقی کے اگلے دور کیلئے جنوبی ہندوستان کی نشاندہی کی، اور کہا کہ اپوزیشن اپنی تنظیم کے اندر جمہوریت کے لیے لڑنے والے کانگریس کے اراکین سے ناخوش اور مایوس ہو گئی ہے کیونکہ اس کا حکمران خاندان اپنی پوزیشن پر قائم ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ملک کی جدوجہد آزادی صرف چند سالوں، چند علاقوں یا چند لوگوں کی تاریخ نہیں

Next Post

سالانہ امرناتھ یاترا شد و مد سے جاری ، سخت حفاظتی انتظامات کے بیچ ایک اور جتھا روانہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
سالانہ امرناتھ یاترا2022پورے جوش وخروش کیساتھ جاری

سالانہ امرناتھ یاترا شد و مد سے جاری ، سخت حفاظتی انتظامات کے بیچ ایک اور جتھا روانہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS