سرینگر//30جون سے شروع ہونی والی امرناتھ یاترا جہاں شد و مد سے جاری ہے اور ابھی تک ہزاروں کی تعداد میںجہاں یاتریوںنے گھپا کا درش کیا وہیں مختلف حادثات کے دوران پانچ یاتریوںکی موت ہوئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق امرناتھ یاترا کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی یاتریوں کا ایک اور جتھا امرناتھ گھپا کی درشن کیلئے روانہ ہو گیا ۔ وہیں ایک اور یاترا حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہو گیا ۔
معلوم ہوا ہے کہ بانہال میں سوموار کی صبح ایک یاتری دل کا دورپڑنے سے برسر موقع ہی از جان ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے ہے کہ کیمپ میں ایک یاتری کے سینے میں شدید درد ہوا جس کے بعد اْس کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر موجودڈاکٹروں نے اْس سے مردہ قرار دیا۔ متوفی غیر رجسٹرڈ یاتری کی شناخت 65 سالہ بھارت بھوشن ساکن فیروز پورہ پنجاب کے طور کی گئی ہے۔اسی دورا ن معلوم ہو اہے کہ مرناتھ یاترا کے دوران اب تک 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں تین کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ ان افراد میں دہلی کے جے پرکاش، بریلی کے 53 سالہ دیویندر اور بہار کے 40 سالہ لیپو شرما شامل ہیں۔وہیں مہاراشٹر کے 61 سالہ جگن ناتھ پسوٹوپ میں صحت کی خرابی کی وجہ سے ہلاک ہوئے جب کہ راجستھان سے تعلق رکھنے 46 سالہ آشو سنگھ ایم جی ٹاپ پر گھوڑے سے گرنے سے ہلاک ہوگئے۔وہیں بانہال کے لامبر میں قائم ایک ٹرانزٹ کیمپ میں ایک غیر رجسٹرڈ یاتری کی موت ہوئی ہے۔






