Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

بی آر او چیف نے چیف سیکرٹری کے ساتھ سیلاب کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

by Indian Times
05/09/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں…انفو….پی وی ایس ایم، وی ایس ایم، ڈائریکٹر جنرل بارڈر روڈز (ڈی جی بی آر)لیفٹیننٹ جنرل رگھو سری نواسن نے سول سیکرٹریٹ جموں میں چیف سیکرٹری اَتل ڈولو سے ملاقات کی۔ڈِی جی بی آر کے ہمراہ چیف اِنجینئر پروجیکٹ سمپرک بریگیڈیئر راکیش کمار مشرا اورٹیکنیکل سیکرٹری ڈِی جی بی آر کرنل وِشل کمار سریواستو بھی تھے۔دوران میٹنگ لیفٹیننٹ جنرل سری نواسن نے چیف سیکرٹری کو جموں و کشمیر میں بین الاضلاعی سڑک رابطے کی بحالی کے لئے بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) کی جانب سے جاری اقدامات بالخصوص حالیہ سیلاب جیسی صورتِ حال کے بعد سے آگاہ کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ سڑکوں کی جلد بحالی کو یقینی بنانے کے لئے مشینری اور اَفرادی قوت کو جنگی بنیادوں پر متحرک کیا گیا ہے۔ڈِی جی بی آر نے سڑکوں کی بحالی کے جاری منصوبوں کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور جموں و کشمیر کی اہم شاہراہوں کو دوبارہ کھولنے کے متوقع اوقات سے متعلق جانکاری دی۔اُنہوں نے بی آر او کی جانب سے ان اہم راستوں کو جلد از جلد قابلِ آمدورفت بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور بنیادی اشیا¿ اور ٹریفک کی بلا رکاوٹ آمدورفت کو یقینی بنانے کے لئے مکمل تیاری کی یقین دہانی کی۔چیف سیکرٹری نے ڈِی جی بی آر سے گفتگو کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں سڑک رابطے کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ سڑکیں نہ صرف بنیادی اشیائے ضروریہ کی ترسیل کے لئے ناگزیر ہیں بلکہ ان کی تزویراتی اہمیت بھی بہت زیادہ ہے۔اُنہوں نے کام کی ہنگامی نوعیت کو اُجاگر کرتے ہوئے زور دیا کہ بحالی کے کاموں کی رفتار کو دوگنا کیا جائے تاکہ جلد از جلد مکمل کیا جا سکے۔ اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر جیسے پہاڑی علاقے میں سڑکیں یہاں کے لوگوں کی لائف لائن ہیں اور مشکل حالات کے باوجود ان سڑکوں کی بحالی میں بی آر او کی لگن کو سراہا۔چیف سیکرٹری نے یقین دِلایاکہ بی آر او ایک بار پھر عوامی توقعات پر پورا اترے گا اور اہم سڑکوں کے رابطے کو ریکارڈ وقت میں بحال کرے گا۔ اُنہوں نے بی آر او کو سول اِنتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی بھی کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

صوبائی کمشنر کشمیر نے سری نگر اور بڈگام میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا کیا دورہ

Next Post

جنوبی کشمیر ،سری نگر اور بڈگام کی 2درجن سے زیادہ بستیاں زیرآب

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جنوبی کشمیر ،سری نگر اور بڈگام کی 2درجن سے زیادہ بستیاں زیرآب

جنوبی کشمیر ،سری نگر اور بڈگام کی 2درجن سے زیادہ بستیاں زیرآب

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS