Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

جموں و کشمیرترقی کی راہ پر گامزن

by Indian Times
05/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں و کشمیرترقی کی راہ پر گامزن
سری نگرانفوحکومت کی جانب سے مختلف شعبوں میں گذشتہ تین برسوں سے شروع کئے گئے تاریخی اقدامات سے جموںوکشمیر یوٹی میں سنہری دورکا آغاز ہوا ہے۔گذشتہ تین برسوں میں اِدارہ جاتی فریم ورک کی بحالی کی وجہ سے ترقیاتی سکیموں پر عمل آوری کی رفتار میں پانچ گنا اِضافہ ہوا ہے۔اِسی طرح بنیادی جمہوری اِداروں جیسے پنچایتوں اور شہری بلدیاتی اِداروں کو عام شہریوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے فیصلہ سازی کے عمل میں فعال طور پر حصہ لینے کا اِختیار دیا گیا ہے۔حکومت نے گذشتہ دو برسوں میں اِن علاقوں کو ترقی دینے کی کوشش کی ہے جو اَب تک نظراَنداز تھے۔ دَلتوں ، قبائلیوں اور سماجی و اِقتصادی طور پر پسماندہ طبقوں نے مساوی حکمرانی کے نظام سے فائدہ اُٹھایا ہے ۔اِسی طرح جموں و کشمیر یوٹی کی خواتین نے بھی فائدہ اُٹھایا ہے۔جموںوکشمیر یوٹی نے کاروبار، معیشت ، تعلیم ، ثقافت اور کھیل میدان میں کامیابی کے نئے اُفق حاصل کئے ہیں۔جموںوکشمیر کے نوجوانوں کی اُمنگیں آج ملک کی اُمنگوں کے ساتھ ہم آہنگ ہوگئی ہیں ۔ ان کے خواب صرف ذاتی ترقی تک محدود نہیں ہیں بلکہ معاشرے ، قوم اور پوری اِنسانیت کے لئے ایک اَچھا مستقبل بنانے کے لئے ہیں۔جموںوکشمیر کے نوجوان آج غربت ، بے روزگاری اور استحصال سے پاک مساوی معاشرے کی خواہش رکھتے ہیں وہ ایک ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جو ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو چیلنج کرے اور اِستعمال کرے۔مرکزی حکومت اور جموںوکشمیر اِنتظامیہ ناممکن چیزوں کو ممکن بنانے کی ہر طرح کوشش کر رہی ہے تاکہ جموںوکشمیر کے نوجوان اَپنے مقاصد حاصل کرسکیں۔جموںوکشمیر سپورٹس کونسل اور محکمہ اَمورِ نوجوان و کھیل کود جموںوکشمیر میں نوجوانوں تک پہنچنے اور اُنہیں پلیٹ فارم مہیا کرنے کی ہرممکن کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہ کھیلوں کے میدان میں جموںوکشمیر اور ملک کا نام روشن کرسکیں۔ جموںوکشمیر اِنتظامیہ ایسی پالیسیاں تشکیل دے رہی ہے جو نوجوانوں کو حکمرانی کے عمل میں شامل کریں اور ان کی زمینی سطح پر شرکت کو یقینی بنائیں۔نوجوانوں کو بااِختیار بنانے کے لئے ” مشن یوتھ “ کے تحت اہداف سکیمیں تاری کی گئی ہیں ۔یہ نوجوانوں کو اختراعیت ، اَمن ، ترقی اور کھیلوں کے سفیر بننے کے مواقع فراہم کرتا ہے ۔روزی روٹی پیدا کرنے کے پروگرام ، سکل ڈیولپمنٹ ، کونسلنگ ، کھیل ، تفریح اور حکومت کی طرف سے مالی اِمداد سے گذشتہ دو برسوں میں نوجوانوں کو بااِختیار بنانے میں ایک نیااِنقلاب آیا ہے۔جموںوکشمیر اِنتظامیہ نے معاشی ترقی کو تیز کرنے اور نوجوانوں کی اُمنگوں کو پورا کرنے کے لئے بنیادی ڈھانچے ، سکیموں اور پالیسیوں کو بنانے کے لئے بہت سے اقدامات کئے ہیں تاکہ وہ معاشرے میں اَپنا حصہ اَدا کرسکیںاور خود ترقی حاصل کرسکیں۔جموںو کشمیر میں آسانی سے قابل رَسائی آن لائن پلیٹ فارم ، تربیت اور ہنر مند اَفرادی قوت اور صنعتی ضروریات کے درمیان ایک اِنٹرفیس کے طور پر کام کرتے ہیں۔جموںوکشمیر اِنتظامیہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم ، ہنر کی تربیت اور بہتر روزگار فراہم کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔جموںوکشمیر میں نئی صنعتی سکیم کے تحت قائم کی جانے والی صنعتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہنر مند اَفرادی قوت کی ضروریات کو پورا کرنے اور یہاں کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنے کی خاطر مقامی نوجوانوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مرکزی وزیرداخلہ کے دورہ جموں وکشمیر کاباضابطہ طور پر آغاز

Next Post

دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد جموں و کشمیر ایک محفوظ ترین جگہ بن گئی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد جموں و کشمیر ایک محفوظ ترین جگہ بن گئی

دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد جموں و کشمیر ایک محفوظ ترین جگہ بن گئی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS