Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

ڈی جی جیل خانہ جات کا سنسنی خیز قتل

by Indian Times
05/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ڈی جی جیل خانہ جات کا سنسنی خیز قتل
جموں،04 اکتوبر/یو این آئی/پولیس نے جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات ہیمنت کمار لوہیا کی مبینہ قتل کے خاص ملزم، جو ان کا گھریلو ملازم بتایا جاتا ہے، کو یہاں کانہ چیک علاقے سے گرفتار کیا ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں مکیش سنگھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر پولیس کی طرف سے رات بھر جاری رہنے والے تلاشی آپریشن کے بعد ہیمنت لوہیا کے قتل کیس میں ملوث خاص ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزم کی پوچھ تاچھ شروع کی گئی ہے۔ذرائع نے ملزم کی شناخت 23 سالہ یاسر احمد ساکن ہالہ رام بن کے بطور کی ہے۔بتادیں کہ پولیس ذرائع کے مطابق موصوف ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات کو پیر کی رات کو جموں کے مضافاتی علاقہ گجنسو اودھے والا میں اپنے دوست کی رہائش گاہ پر پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ان کا گلا کٹا ہوا تھا اور جسم پر جلنے کے نشانات بھی تھے۔قبل ازیں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں مکیش سنگھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس واردات میں ملوث خاص ملزم کی شناخت معلوم ہوئی ہے اور وہ متوفی کا گھریلو ملازم یاسر احمد ساکن رام بن ہے۔انہوں نے بیان میں کہا: ’ کچھ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتبہ ملزم جرم کے ارتکاب کے بعدجائے واردات سے فرار ہوجاتا ہے‘۔ان کا کہنا تھا: ’وہ (گھریلو ملازم) اس گھر میں گذشتہ قریب چھ ماہ سے کام کر رہا تھا اور ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ وہ کافی جارح اور شرارتی تھا اور ذرائع کے مطابق ڈپریشن کا بھی شکار تھا‘۔موصوف اے ڈی جی پی نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فی الوقت اس واردات میں ملی ٹنسی سے متعلق کوئی زاویہ نظر نہیں آیا ہے تاہم اس ضمن میں مکمل تحقیقات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ جرم کے ارتکاب کے لئے استعمال کیا جانے والا ہتھیار ضبط کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ کچھ ایسی ڈاکیومنٹری ثبوت بھی ملے ہیں جس سے اس کی ذہنی حالت منعکس ہوجاتی ہے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد جموں و کشمیر ایک محفوظ ترین جگہ بن گئی

Next Post

جموں وکشمیرمیں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کاعمل

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جموں وکشمیرمیں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کاعمل

جموں وکشمیرمیں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کاعمل

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS