Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

جموں کشمیر میں ملی ٹنسی آخری سانس لے رہی ہے / لیفٹنٹ گورنر

by Indian Times
05/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں کشمیر میں ملی ٹنسی آخری سانس لے رہی ہے / لیفٹنٹ گورنر
سرینگر 04نومبر سی این آئی جموں کشمیر میں ملی ٹنسی آخری سانس لے رہی ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے تمام شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں امن اور حالات کو معمول پر لانے میں اپنا کردار ادا کریں۔اسی دوران انہوں نے کہا کہ اب ایک ایسے نظام کی ضرورت ہے جہاں عام لوگوں کو یقین ہو کہ انہیں انصاف ملے گا اور انتظامیہ ان کی مدد کرے گی۔ سی این آئی کے مطابق جموں کے گرکھل سرحدی پٹی میں ایک تقریب کے بعد میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ” میں پورے اعتماد کے ساتھ یہ کہہ رہا ہوں کہ ملی ٹنسی اپنی آخری سانسیں گن رہی ہے۔“لیفٹنٹ گورنر ممنوج سنہا نے کہا ہے کہ ملی ٹنسی اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں امن اور حالات کو معمول کو لانے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ صرف پولیس اور فورسز دیرپا امن نہیں لا سکتے جبکہ منتخب نمائندے اور انتظامیہ کے دیگر حلقے بھی اس میں بڑا کردار ادا کریں گے۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ اب ایک ایسے نظام کی ضرورت ہے جہاں عام لوگوں کو یقین ہو کہ انہیں انصاف ملے گا اور انتظامیہ ان کی مدد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا نظام مرکز کے زیر انتظام علاقے میں امن اور معمول کو لانے میں ایک بڑا قدم ہوگا۔لیفٹنٹ گورنر نے سیکورٹی فورسز کی ستائش کی اور کہا کہ آج ہم جس موڑ پر کھڑے ہیں سیکورٹی فورسز اپنا کام تندہی سے کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سال جموں و کشمیر کا کیپیکس بجٹ بھی بڑھا کر 22,126 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے جو کہ پہلے کے مقابلے میں چار گنا زیادہ ہے، انہوں نے کہا کہ بجٹ میں اضافہ پنچایتی راج کے تین سطحوں کے اشتراک سے ترقیاتی کاموں کے لیے دیا گیا ہے۔ سنہا نے کہا کہ اس سال پنچایتوں کیلئے 1000 کروڑ روپے، ڈی ڈی سی کو 200 کروڑ روپے، بی ڈی سی کو 71.25 کروڑ روپے اور سمردھ سیما یوجنا کیلئے 600 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کرنا پنچایتی راج اداروں، سرحدی دیہاتوں کو بااختیار بنانے اور مضبوط کرنے کے انتظامیہ کے عزم کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت اور بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس کے اصول نے منصوبوں کے نفاذ میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ خوف سے پاک بدعنوانی سے پاک نظام کے ساتھ ساتھ اس نظام نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ہر شہری اپنے علاقے میں خرچ ہونے والے ہر روپے کا ٹریک رکھ سکتا ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

شیتل نندا نے کٹھوعہ میں پوسٹ خصوصی سمری رویژن مشق کا جائزہ لیا

Next Post

کمشنر سیکرٹری شیتل نندا نے رام گڈھ میں چائلڈ کیئر اِنسٹی چیوٹ ’ پالاش‘ کا کیااِفتتاح

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
کمشنر سیکرٹری شیتل نندا نے رام گڈھ میں چائلڈ کیئر اِنسٹی چیوٹ ’ پالاش‘ کا کیااِفتتاح

کمشنر سیکرٹری شیتل نندا نے رام گڈھ میں چائلڈ کیئر اِنسٹی چیوٹ ’ پالاش‘ کا کیااِفتتاح

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS