Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ نے سری نگر میں اَگنی ویر بیچ کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ میں شرکت کی

by Indian Times
05/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail
سری نگر…..انفو …وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر لائٹ اِنفینٹری (جے کے ایل آئی) ریجمنٹل سینٹر سری نگر میں اگنی ویر بیچ۔06 کی پاسنگ آو¿ٹ پریڈ میں شرکت کی۔اُنہوں نے نوجوان فوجیوں کو 31 ہفتے کی سخت تربیت کامیابی سے مکمل کرنے پر مُبارک باد دِی۔اُنہوں نے نیک خواہشات کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی خدمت میں ایک باوقار اور باعزت کیریئر کے خواہاں ہیں۔وزیر اعلیٰ نے اگنی ویروں اور ریکروٹوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا،”اس پُر مسرت موقعہ پر میں تمام اگنی ویروں اور ریکروٹوں کو دل کی گہرائیوں سے مُبارک باد اور نیک خواہشات کا اِظہار کرتا ہوں کیوں کہ آپ 31 ہفتوں کے مشکل امتحان اور سخت تربیت کے بعد جموں و کشمیر لائٹ انفینٹری رجمنٹ کے رُکن بننے جا رہے ہیں۔ آپ سب اس بات پر بہت خوش قسمت ہیں کہ آپ جموں و کشمیر لائٹ اِنفینٹری کا حصہ بن رہے ہیں۔“اُنہوں نے کہا کہ اگنی ویر بیچ۔06 اور جے اے کے ایل آئی ٹیریٹوریل آرمی کے ریکروٹس ہمیشہ اس رجمنٹ کی تاریخ میں اَپنا نام فخر کے ساتھ درج کریں گے۔ اُنہوں نے مزید کہا،”آپ اِس عظیم رجمنٹ کے نام اور اس کی میراث کو مزید سربلند کریں گے۔“وزیر اعلیٰ نے اُن کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اِظہار کرتے ہوئے کہا،”مجھے صرف امید ہی نہیں، بلکہ مکمل یقین ہے کہ آپ اپنی صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھائیں گے۔ آپ ملک کی فوج کا مستقبل ہیں اور آپ کے کندھوں پر بہت بڑی ذِمہ داری ہوگی۔ اِس ذِمہ داری کو پورا کرنے کے لئے نہ صرف ہندوستانی فوج بلکہ پورا ملک آپ سے بڑی توقعات رکھتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ ان تمام توقعات کو بخوبی پورا کریں گے۔“اُنہوں نے نوجوان فوجیوں کے اہلِ خانہ کا بھی شکریہ اَدا کیا۔ اُنہوں نے کہا،”میں آپ کے اہلِ خانہ اور والدین کو مُبارک باد پیش کرتا ہوں اور اُن کا شکریہ اَدا کرتا ہوں جنہوں نے آپ کو فوج میں خدمت کرنے کے لئے وقف کیا اور آپ کو اگنی ویروںاور ریکروٹوںکے طور پر شامل ہونے کی ترغیب دی۔“وزیر اعلیٰ نے پریڈ کے بعد اگنی ویروںکے ساتھ چائے نوش کی اور ان سے بات چیت کی، ان کے جذبے اور لگن کی سراہناکی۔اِس موقعہ پر جی او سی 15 کور کے لیفٹیننٹ جنرل پرشانت سری واستو ، ڈائریکٹر ایئرپورٹ سری نگر جاوید انجم، آئی ڈی ای ایس، آئی ایف اے ہیڈکوارٹر 15 کور وی کے پروہت،جوائنٹ ڈائریکٹر ایئرپورٹ سری نگرسوم راج اور دیگر سینئر اَفسران بھی موجود تھے۔
ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے صوبہ کشمیر کے 54 مستحقین میں ہمدردانہ تقرری کے آرڈر تقسیم کئے

Next Post

جاوید رانانے متعدد وفود سے ملاقات کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جاوید رانانے متعدد وفود سے ملاقات کی

جاوید رانانے متعدد وفود سے ملاقات کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS