Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

جی سی او اِی جموں او رسی یو جے نے ’ پنچ پدی اپروچ‘پر قومی ورکشاپ کا اِنعقاد کیا

by Indian Times
05/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں…انفو….گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن (جی سی او اِی) جموں اور سکول آف ٹیچر ایجوکیشن، کلسٹر یونیورسٹی جموں نے مشترکہ طور پر’ ’این اِی پی ۔2020اور این سی ایف ۔2023 کے تناظر میں پنچ پدی اپروچ: ہمہ جہتی اور تجرباتی تعلیم کی طرف“کے عنوان سے ایک روزہ قومی ورکشاپ کا اِنعقاد کیا۔ورکشاپ کا مقصد اساتذہ، سکو ل کے اساتذہ اور طلبا  اساتذہ کو این اِی پی۔ 2020 اوراین سی ایف۔ 2023 کے پیڈاگو جیکل فریم ورک کے تحت’ پنچ پدی اپروچ‘کی عمل آوری کے لئے عملی تربیت اور تجرباتی بیداری فراہم کرنا تھا۔اِس موقعہ پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن شانت منو مہمانِ خصوصی تھے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اَپنے خطاب میں طلبا کو سخت محنت کرنے اور جس بھی میدان میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں، اپنی بہترین کارکردگی کی ترغیب دی۔ اُنہوں نے کہا،”ہمیں ’کامنا ‘کے بغیر اپنا کرما کرنا چاہیے۔ جب ہم اپنے کرما کے ساتھ روحانی رویہ اَپناتے ہیں تو یہ بوجھ کے بجائے خوشی کا عمل بن جاتا ہے۔“انہوںنے ماہرین تعلیم پر زور دیا کہ وہ ایسے ورکشاپوں اور سمیناروں کے ذریعے آئی کے ایس (اِنڈین نالیج سسٹم) کو فروغ دیں اور بھارت کو دوبارہ وشو گرو بنانے کے لئے اَپنی پوری کوشش کریں۔دورانِ ورکشاپ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی موجودگی میں پرنسپل جی سی او اِی جموں ڈاکٹر جیوتی پریہار اورجوائنٹ ڈائریکٹرجے کے ایس سی اِی آر ٹی ڈاکٹر سندھو کپورکے درمیان ایک مفاہمت نامے کا تبادلہ بھی ہوا۔اِس موقعہ پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کالج نیوز لیٹر بھی جاری کیا۔پرنسپل جی سی او اِی جموں ڈاکٹر جیوتی پریہاراور ڈین سکول آف ٹیچر ایجوکیشن ، کلسٹر یونیورسٹی جموں نے پروگرام کی نظامت کے فرائض اَنجام دئیے۔اِس پروگرام میں ممتاز دانشوروں، منتظمین، پالیسی سازوں، یونیورسٹی پروفیسروں، کالج فیکلٹی اراکین، سکالروں اور طلبا نے شرکت کی جبکہ ناگالینڈ، اوڑیشہ، بھو نیشور، مدھیہ پردیش، پنجاب، اُتراکھنڈ اور یوپی سے شرکا نے بذریعہ ورچیول موڈ ورکشاپ میں شرکت کی۔سینٹرل یونیورسٹی جموں کے ڈاکٹر جے این بلیا کلیدی ریسورس پرسن تھے جبکہ بی آر امبیڈکر یونیورسٹی لکھنو¿ ڈاکٹر سبھاش مشرا ، ڈاکٹر ورون شرما اور ڈاکٹر پردیپ سنگھ نے مختلف سیشنوں کا اِنعقاد کیا۔حیدرآباد یونیورسٹی کے پروفیسر مدھوسودن نے بھی آن لائن موڈ کے ذریعہ ایک سیشن لیا۔اِس موقعہ پرکلسٹر یونیورسٹی جموں کے کے ممتاز اعلیٰ حکام جن میں رجسٹرار انکور مہاجن ، ڈِی اے اے ڈاکٹر ٹوئنکل سوری ، کنٹرولراِمتحانا ت ڈاکٹر رنویر سنگھ کے علاوہ نوڈل آفیسر جموں ڈویژن کالجزڈاکٹر رویندر ٹکو اور ڈائریکٹر فائنانس عبدالمجید بھٹ شامل ہیں، موجود تھے۔پرنسپل ڈِی آئی اِی ٹی آر جی ڈوگرہ نے پہلاتکنیکی سیشن کی صدارت کی۔آئی کیو اے سی کنوینر ڈاکٹر شالینی رانا نے ورکشاپ کی کارروائی چلائی جبکہ ڈاکٹر راکیش بھارتی نے ورکشاپ کا پس منظر اور مقصد بیان کیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے ایم این آر اِی سکیم کے تحت جموںوکشمیر میں بڑے پیمانے پر سولر پارک کی تجویز کا جائزہ لیا

Next Post

ستیش شرما نے چمب حلقہ کا تفصیلی دورہ کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ستیش شرما نے چمب حلقہ کا تفصیلی دورہ کیا

ستیش شرما نے چمب حلقہ کا تفصیلی دورہ کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS