Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

یوم بحریہ کے موقعے پر وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کی مبارکباد

by Indian Times
05/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر….04دسمبر…. ایجنسیز 1971کی ہندوپاک جنگ کے یادگاری دن کے بطور منائے جانے والے بحریہ کے موقعے پر وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بھارتیہ بحریہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ سٹار نیوز نیٹ ورک مانیٹرنگ کے مطابق 1971کی ہندوپاک جنگ میں ہندوستانی بحریہ کے اہم رول کے سلسلے میں اس دن کو یوم بحریہ سے منسوب کیاگیا ہے اور اس دن کی یاد میں وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بحریہ کے دن کے موقع پر بحریہ کے اہلکاروں اور ان کے کنبوں کو نیک خواہشات اور مبارکباد دی ہے۔وزیر اعظم مودی نے ایکس پر لکھا ”سبھی فوجیوں اور ان کے کنبوں کو بحریہ کے دن کی مبارکباد۔ بحریہ بے خوف ہمارے ساحلوں کی حفاظت کرتی رہی ہے اور ضرورت کے وقت انسانی امداد بھی دیتی رہی ہے۔ یہ ملک کی خوشحال سمندری روایات کو یاد کرنے کا بھی موقع ہے “۔اس دوران وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ”بحریہ کے دن کے موقع پر غیر معمولی بحریہ کے سبھی فوجیوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات۔ بحریہ ہمارے سمندروں کی حفاظت کا محاص سنبھالے ہوئے ہے اور سمندری سلامتی یقینی بناتی ہے۔ میں ان کی بہادری، ہمت اور پیشہ ورانہ طرز کو سلام کرتا ہوں“۔جبکہ وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے پیغام میں کہا ”بحریہ کے دن پر سبھی بہادر فوجیوں اور ان کے کنبوں کو میری طرف سے مبارکباد۔ ہندوستان کی سمندری حدود کی حفاظت کرنے اور آفات کے وقت قوم کی خدمت کرنے کے لئے پرعزم بحریہ پر فخر ہے۔“۔واضح رہے کہ بحریہ ہر برس 4 دسمبر کو بحریہ کا دن مناتی ہے۔ بحریہ کے دن کا واقعہ 1971 سے جڑا ہے۔ اس دن ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان کے خلاف آپریشن ٹرائیڈینٹ شروع کیا تھا۔ اس لڑائی میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اسی کی یاد میں آج کے دن کو بحریہ کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔اس فتح کو اگلے برس 50 برس مکمل ہوجائیں گے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ٹول وصولی کا موجودہ نظام ایک سال کے اندر ختم ہو جائیگا/ نتن گڈکری

Next Post

چیف سیکرٹری نے کلاکیندر میں شاردا مصوری کی تین روزہ نمائش کا اِفتتاح کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
چیف سیکرٹری نے کلاکیندر میں شاردا مصوری کی تین روزہ نمائش کا اِفتتاح کیا

چیف سیکرٹری نے کلاکیندر میں شاردا مصوری کی تین روزہ نمائش کا اِفتتاح کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS