Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

شیلندر کمار نے زراعت اور باغبانی محکموں کے ذریعے نافذ کردہ کیپکس ، ایچ اے ڈی پی اور سی ایس ایس کے تحت طبعی اور مالی کامیابیوں کا لیاجائزہ

by Indian Times
06/03/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگرانفو5مارچ/پرنسپل سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار شیلندر کمار نے زرعی کمپلیکس لال منڈی میں ڈائریکٹروں ، صوبائی سربراہوں ، سکیم سربراہوں ، چیف ایگری کلچر و ہارٹی کلچراَفسران ، محکمہ زراعت اور باغبانی کے سیکٹورل افسران کی میٹنگ طلب کی اور مختلف مرکزی معاونت والی سکیموں والی مختلف سکیموں سی ایس ایس ، کیپکس اور جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی) کے تحت طبعی اور مالی کامیابیوں کا جائزہ لیا۔دورانِ میٹنگ محکمہ زراعت اور باغبانی کی طرف سے عملائی جانے والی مختلف مرکزی معاونت والی سکیموں بشمول آر کے وِی وائی ، ایم آئی ڈی ایچ ، اے ٹی ایم اے ، این ایف ایس ایم ، پی ایم کسان ، سوئیل ہیلتھ کارڈ سکیم ، کے سی سی سکیم وغیرہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ میٹنگ میں جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی)کے تحت منصوبوںکی عمل آوری پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔شیلندر کمار نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مختلف مرکزی معاونت والی سکیموں ، ایچ اے ڈی پی اور کیپکس کے تحت منصوبوں کے تحت فنڈز کے تیز رفتار اور منصفانہ خرچ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ مرکزی معاونت والی سکیموں کے مختلف حصوں کے تحت مختص فنڈز کو مقررہ مدت میں خرچ کیا جانا چاہئے۔اُنہوں نے تمام اَخراجات کے دوران شفافیت اور جواب دہی کی اعلیٰ ترین سطح کو برقرار رکھنے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔پرنسپل سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار نے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ ضلعی سطح پر مختلف اقدامات پر عملدرآمد کے دوران ضلعی انتظامیہ کے ساتھ قریبی تال میل میں کام کریں۔ اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ہر علاقے کے کسانوں تک پہنچیں اور اُنہیں زراعت اور باغبانی شعبے میں جدید ترین کسان دوست ٹیکنالوجیوں سے آگاہ کریں۔ اُنہوں نے افسران سے کہا کہ وہ نچلی سطح پر مختلف سکیموں کے کامیاب عمل آوری کے لئے مقامی کمیونٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ مل کر کام کریں۔میٹنگ میں ڈائریکٹر زراعت کشمیر، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر کشمیر، جوائنٹ ڈائریکٹران، ڈپٹی ڈائریکٹران، متعلقہ اَضلاع کے چیف ایگری کلچر و ہارٹی کلچر اَفسران اور محکمہ زراعت و باغبانی کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سی ای او نے اننت ناگ پارلیمانی حلقہ میں لوک سبھا الیکشن 2024 کی تیاریوں کا لیا جائیزہ

Next Post

چیف جسٹس نے سی ایس سی ۔ایس پی وِی مہم کے تحت منعقدہ’ ٹیلی لا¿ کم میلہ‘ کی صدارت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
چیف جسٹس نے سی ایس سی ۔ایس پی وِی مہم کے تحت منعقدہ’ ٹیلی لا¿ کم میلہ‘ کی صدارت کی

چیف جسٹس نے سی ایس سی ۔ایس پی وِی مہم کے تحت منعقدہ’ ٹیلی لا¿ کم میلہ‘ کی صدارت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS